ترک قوم اپنے تمام تر وسائل کے ساتھ آذربائیجانی بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ کھڑی ہے، صدر ایردوان

0 158

ٹوئٹر پر بیان دیتے ہوئے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ "آذربائیجان پر نیا حملہ کرکے آرمینیا نے ایک مرتبہ پھر ثابت کیا ہے کہ وہ خطے کے امن و سکون کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے۔ ترک قوم ہمیشہ کی طرح اپنے تمام تر وسائل کے ساتھ اپنے آذربائیجانی بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ کھڑی ہے۔”

صدر رجب طیب ایردوان نے آرمینیا کی جانب سے آذربائیجان پر حملوں کے حوالے سے ٹوئٹر پر ایک بیان جاری کیاہے۔ صدر نے کہا کہ ” آذربائیجان پر نیا حملہ کرکے آرمینیا نے ایک مرتبہ پھر ثابت کیا ہے کہ وہ خطے کے امن و سکون کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے۔ ترک قوم ہمیشہ کی طرح اپنے تمام تر وسائل کے ساتھ اپنے آذربائیجانی بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ کھڑی ہے۔

آرمینیا کی اشتعال انگیز جارحیت کے خلاف ضروری اور کافی اقدام اٹھانے میں ناکام بین الاقوامی برادری نے ایک مرتبہ پھر اپنے دہرے رویّے کو ظاہر کیا ہے۔ منسک گروپ بھی، جو تقریباً 30 سالوں سے غفلت کا رویہ ظاہر کر رہا ہے، بدقسمتی سے کسی حل کی جانب نہیں جا رہا۔ ہم آرمینیا کے عوام سے بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اپنی حکومت کے ہاتھوں سے اپنے مستقبل کو بچائیں کہ جو انہیں ایک سانحے کی طرف لے جا رہی ہے، ان سے بھی جو انہیں ایک کٹھ پتلی کے طور پر استعمال کر رہے ہیں، ہم پوری دنیا سے بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ قبضے اور ظلم کے خلاف اپنی جدوجہد میں آذربائیجان کا ساتھ دیں۔ جیسا کہ میں نے اپنے بھائی آذربائیجان کے صدر الہام علیف سے بھی کہا ہے کہ جن کے دانشمندانہ اور پرعزم رویّے کا آج میں نے فون کال میں مشاہدہ کیا کہ ترکی آذربائیجان کے بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ یکجہتی کرتا رہے گا کیونکہ وہ انہیں ‘ایک قوم، دو ریاستیں’ سمجھتا ہے۔

تبصرے
Loading...