میٹاورس کے ذریعے عبادت اور حج نہیں ہو سکتی، ترک ادارہ دیانت

0 1,901

ترکی کے مذہبی امور کے سرکاری ادارے ‘دیانت’ نے کہا ہے کہ اگرچہ میٹاورس پر خانہ کعبہ کی زیارت کی جا سکتی ہے تاہم یہ نہ تو حقیقی عبادت ہو گی اور نہ ہی حقیقی حج و عمرہ کہلایا جا سکتا ہے-

دیانت کے حج و عمرہ سے متعلق ذیلی ادارے ریمزی برجان نے کہا، "ایسا (میٹاورس کے ذریعے حج) ہرگز نہیں ہو سکتا- عبادت گزاروں کے حقیقی پاؤں مقدس زمین پر پڑنا ضروری ہیں”-

برجان کے مطابق حج یا عمرہ کرنے کے لیے عبادت گزاروں کو اپنی حقیقی زندگی میں مقدس شہر جانا ضروری ہے-
کعبہ شریف کا میٹاورس کے ذریعے زیارت کرنا، مسلم دنیا کے کئی علماء نے غلط قرار دیا ہے- یہ سوال اسوقت ابھرے ہیں جب سعودی عرب نے "ورچوئل حجر اسود آغاز” کا اعلان کیا تھا-

اس آغاز میں سعودی عرب نے اسلام کی سب سے مقدس جگہوں کو مسلمانوں اور غیر مسلموں کے لیے میٹاورس میں لاتے ہوئے ورچوئل زیارات کی اجازت دینے پر غور کیا تھا-
یہ منصوبہ سعودی حکومت نے ام و قراء یونیورسٹی کے ساتھ مشترکہ طور پر لانچ کیا تھا-

 

تبصرے
Loading...
%d bloggers like this: