سازشوں کے ذریعے ترکی کو ترقی کی راہ سے ہٹانے کے خواہش مندوں کو ایک بار پھر مایوسی ہوگی، صدر ایردوان

0 181

انقرہ-نغدہ شاہراہ کے افتتاح کے موقع پر صدر ایرودان نے کہا کہ ” ہم کامیابی کے ایک نئے دور کے آغاز کی خاطر سال 2023ء میں جمہوریہ کے 100 سال مکمل ہونے تک پوری قوت سے کام کرتے رہیں گے۔ شر پسند عناصر کی سازشوں کے پردے وطنِ عزیز میں اور بیرونِ ملک بھی ایک، ایک کرکے چاک ہو رہے ہیں۔ جو اپنی سازشوں کے ذریعے ترکی کو ترقی کی راہ سے ہٹانا چاہتے ہیں حالانکہ وہ ایسے عناصر کی پشت پناہی کرکے، دہشت گردی اور افراتفری پھیلا کر، بغاوت کی کوششیں تک کرکے اور دوسرے کئی جال بچھا کر بھی ایسا نہیں کر سکے، اس لیے انہیں ایک مرتبہ پھر مایوسی ہی کا سامنا کرنا پڑے گا۔”

صدر رجب طیب ایردوان نے انقرہ-نغدہ شاہراہ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کیا۔

"جس منصوبے کا ارادہ اور آغاز کرتے ہیں، عوام اس میں ہمارے شانہ بشانہ ہوتے ہیں”

صدر ایردوان نے کہا کہ ” ہم کامیابی کے ایک نئے دور کے آغاز کی خاطر سال 2023ء میں جمہوریہ کے 100 سال مکمل ہونے تک پوری قوت سے کام کرتے رہیں گے۔ کوئی بھی طاقت ہمیں اپنے اہداف حاصل کرنے سے نہیں روک سکتی اگر ہم اتحاد، یگانگت اور بھائی چارے کا مظاہرہ کریں۔ شر پسند عناصر کی سازشوں کے پردے وطنِ عزیز میں اور بیرونِ ملک بھی ایک، ایک کرکے چاک ہو رہے ہیں۔ جو اپنی سازشوں کے ذریعے ترکی کو ترقی کی راہ سے ہٹانا چاہتے ہیں حالانکہ وہ ایسے عناصر کی پشت پناہی کرکے، دہشت گردی اور افراتفری پھیلا کر، بغاوت کی کوششیں تک کرکے اور دوسرے کئی جال بچھا کر بھی ایسا نہیں کر سکے، اس لیے انہیں ایک مرتبہ پھر مایوسی ہی کا سامنا کرنا پڑے گا۔”

صدر ایردوان نے مزید کہا کہ "کیونکہ حقائق کے سامنے ہیں، وہ انہیں اپنی آنکھوں سے دیکھ رہے ہیں، اس لیے ہم جس منصوبے میں ہاتھ ڈالتے ہیں، عوام ہمارے شانہ بشانہ ہوتے ہیں۔ ہم اس کامیابی کو ہر قیمت پر آگے لے جائیں گے کہ جسے ہم ترکی کی آزادی اور مستقبل کی جنگ کی حیثیت سے دیکھتے ہیں۔”

تبصرے
Loading...