شعبہ صحت سے وابستہ افراد کو عوام کا زبردست خراجِ تحسین

0 247

اب جبکہ ترکی میں COVID-19 پھیلتا جا رہا ہے، مختلف شہروں میں ہزاروں افراد صحت کے شعبے سے وابستہ افراد کو خراج تحسین پیش کر رہے ہیں کہ جو وائرس کے خلاف جنگ میں صفِ اوّل میں ہیں۔ عوام نے ان تمام افراد کے لیے اپنے گھر کی بالکنیوں سے ان کے لیے ایک منٹ تک تالیاں بجائیں۔

استنبول، ازمیر، بورصہ، کوجائیلی اور ملاطیہ سمیت ترکی کے کئی شہروں میں عوام نے ان لوگوں سے اظہارِ تشکر کیا کہ جو اب بھی ہسپتالوں میں کام کر رہے ہیں۔ ترکی میں اب تک COVID-19 کے 191 مریض سامنے آ چکے ہیں جبکہ تین افراد موت کے گھاٹ اتر چکے ہیں۔

ترکی نے اس وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے متعدد اقدامات اٹھائے ہیں کہ جن میں اسکول اور جامعات کی بندش، تقریبات اور عوامی سرگرمیوں کو روکنا، غیر ملکی دورے مؤخر کرنا اور کھیل کے میدانوں میں تماشائیوں کی آمد کو روکنا شامل ہے۔

وزارتِ داخلہ نے سوموار کو تمام چائے خانوں، جم، تھیٹرز، سینماؤں، کنسرٹ ہالز، شادی ہالز، مے خانوں، انٹرنیٹ کیفیز، گیم سینٹرز، تفریحی پارکوں، سوئمنگ پولز اور حماموں کی بندش کا حکم دیا۔

COVID-19 گزشتہ سال دسمبر میں چین کے شہر ووہان سے پھیلا اور اب کم از کم 160 ممالک اور علاقوں تک پھیل چکا ہے۔ عالمی ادارۂ صحت (WHO) نے اسے ایک عالمگیر وباء قرار دیا ہے۔

امریکا کی جانز ہوپ کنز یونیورسٹی کے اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر کے کُل 2,29,000 تصدیق شدہ مریضوں میں سے اب تک 9,300 موت کے شکار ہو چکے ہیں جبکہ 84,500 صحت یاب ہو گئے ہیں۔

مریضوں تو روز بروز بڑھتی جا رہی ہے لیکن ان میں سے بیشتر درمیانی شدت کی علامات کے حامل ہیں اور جلد صحت یاب ہو رہے ہیں۔

تبصرے
Loading...