تھرپارکر میں تیکا اور الخدمت کے اشتراک سے وٹرنری ہیلتھ کیئر کیمپین

0 9,986

ترک ادارہ برائے تعاون و باہمی روابط (تیکا) اور پاکستانی این جی او الخدمت فاؤنڈیشن کے اشتراک سے تھرپارکر میں وٹرنری ہیلتھ کیئر کمپین چلائی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ضلع تھرپارکر کی عوام کی خوشحالی کا دارومدار یہاں کے صحت مند پالتو مویشیوں پر ہے۔ ان مویشیوں کو مختلف بیماریوں سے محفوظ رکھنے کے لیے ترک ادارہ برائے تعاون و باہمی روابط (تیکا) اور الخدمت فاؤنڈیشن کے اشتراک سے تھرپارکی تین تحصیلوں اسلام کوٹ، مٹھی اور ڈپلومیں ایک ماہ پر محیط پالتو جانوروں کی بیماریوں کی روک تھام کی مہم کے دوران 80 ہزار سے زائد مویشیوں کو ویکسین دی گئی اوربیمار جانوروں کا معاینہ اور علاج کیا گیا۔

 

تیکا ذرائع کے مطابق امید ہے صحت کی اس مہم کے نتیجے میں جانوروں کا متعدی امراض سے بچاؤ ہو گا اور تھرپارکر کی مویشیوں کی صحت بہتر ہو نے کے ساتھ مقامی آبادیوں کی معیشت مضبوط ہو گی۔

تبصرے
Loading...