عید قربان کا صحت مندانہ فائدہ اٹھانے کے لیے چند تجاویز

0 1,271

مسلم دنیا میں اسلام کے دوسرے اہم تہوار، عید الاضحی کا وقت شروع ہو چکا ہے جس میں اللہ تبارک و تعالیٰ کی خوشنودی، ان کے حکم کی بجاآوری اور سنت ابراہیمی کی یاد میں جانور قربان کئے جاتے ہیں۔ تمام صاحب استطاعت مسلمان جانور ذبح کرتے ہیں اور اس کا گوشت دوستوں، رشتہ داروں، پڑوسیوں اور غرباء میں تقسیم کرتے ہیں۔

جب عید قربان کی خوشیوں کی بات ہوتی ہے تو اس میں گوشت کے پکوانوں، مختلف ڈیزرٹس اور چاکلیٹس ہمارے میزوں سے اٹھائے نہیں جا سکتے۔ اگر آپ اس خوبصورت تہوار کو بغیر کسی پریشانی کے منانا چاہتے ہیں تو آر ٹی ای اردو آپ کو اپنی صحت کا تحفظ رکھتے ہوئے چند تجاویز دے رہا ہے۔

ناشتے کے لیے پروٹین:

ترک روایات میں عید قربان کے دن ناشتے میں "قورمہ” (فرائیڈ میٹ) کھایا جاتا ہے۔ ناشتے میں پروٹین کھانا بہت اچھی بات ہے لیکن ہم اس سے بڑھ کر آپ کو کچھ بتاتے ہیں۔ 100 گرام قورمہ میں 25 گرام پروٹین اور تقریباً 300 کیلوریز ہوتے ہیں۔ لہذا ناشتے میں فرائیڈ میٹ بہت زیادہ مت کھائیں۔

کلیجی، سب سے پہلی ڈش:

پاکستانی روایات میں سب سے پہلے کلیجی کھانے کی روایت ہے۔ کلیجی سپر فوڈ ہے اس میں پروٹین ہی نہیں، وٹامن، منرل اور چربی بھی ہوتی ہے، یہ آپ کے دماغ کے لیے بہت اچھی خوراک ہے۔ لیکن چونکہ کلیجہ ہمارے جسم سے زہریلے مادے خارج کرنے کا کام بھی کرتا ہے تو یہاں زہریلے مادوں کی مقدار بانسبتاً باقی اعضاء کے زیادہ ہوتی ہے۔ اسی طرح چھوٹے جانوروں کے کلیجے میں کم اور بڑے جانور کے کلیجے میں زیادہ ہوتے ہیں۔ لیکن اس کا مطلب قطعاً نہیں کہ آپ کلیجی نہیں کھا سکتے یا وہ صحت کے لیے نقصان دہ ہوتی ہے۔ مناسب مقدار میں آپ کلیجی ضرور کھائیں۔

چربی سے دور رہیں:

گوشت صدیوں سے ایک صحت مند اور طاقتور خوراک سمجھی جاتی ہے لیکن تب تک جب تک آپ چربی سے زیادہ سے زیادہ دور رہیں۔ چربی میں کولیسٹرول کی بھاری مقدار ہوتی ہے جو زیادہ مقدار میں صحت کے لیے انتہائی نقصان دہ ہے۔ آپ روزانہ کئی اشیاء میں کولیسٹرول کھا رہے ہوتے ہیں، گوشت میں موجود چربی آپ کے لیے اضافی اور مضر صحت ثابت ہو سکتی ہے۔

گوشت کھاتے ہوئے سبزیوں اور پھلوں کو مت بھولیں:

عمومی طور پر دیکھا گیا ہے کہ عید قربان کے دنوں میں تین وقت گوشت کے پکوان ہی کھائے جا رہے ہوتے ہیں۔ لیکن یہ انتہائی ضروری ہے کہ ہم اپنی سبزیوں اور پھلوں کو اس موقع پر مت بھولیں جو ہماری صحت کے لیے بہت ضروری ہیں اور خوراک کو متوازن رکھتے ہیں۔ عید قربان کے دنوں میں آپ کے ہاں آپ کے پیارے مہمان تشریف لائیں ان کے سامنے شربت اور ڈرنکس رکھنے کے بجائے پھل پیش کریں۔

چائے اور کافی کم، پانی زیادہ:

عید کے دنوں میں چائے اور کافی کم سے کم پیئیں، یہ آپ کی عید کو پرسکون بنائے گی۔ اس کے بجائے زیادہ سے زیادہ پانی پیئیں، کم از کم 8 گلاس پانی روزانہ پیئیں۔

تبصرے
Loading...