ترک کھلاڑیوں کی کامیابیوں کی بدولت ٹوکیو اولمپکس ہمیشہ یاد رہیں گے، صدر ایردوان

0 273

ٹوکیو 2020ء اولمپکس میں کامیابیاں سمیٹنے والے کھلاڑیوں کے اعزاز میں منعقدہ عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ “ٹوکیو اولمپکس محض اس لیے یاد نہیں رہیں گے کہ یہ تماشائیوں کے بغیر کھیلے گئے پہلے اولمپکس تھے بلکہ یہ ہمارے کھلاڑیوں کی کامیابیوں کی وجہ سے بھی ذہنوں میں تازہ رہیں گے۔ ترکی اولمپکس میں 13 تمغے جیتنے میں کامیاب رہا جن میں 2 سونے، 2 چاندی اور 9 کانسی کے تمغے شامل تھے، جو عظیم ترین کھیلوں میں ایک نیا ریکارڈ ہے کہ جن میں دنیا بھر کے تقریباً تمام ممالک کے تقریباً 11 ہزار کھلاڑیوں نے شرکت کی۔”

صدر رجب طیب ایردوان نے ایوانِ صدر میں ٹوکیو 2020ء اولمپکس میں تمغے جیتنے والے کھلاڑیوں کے اعزاز میں دیے گئے عشائیے کے دوران ان سے ملاقاتیں کیں۔

“ترکی نے 13 تمغے جیت کر ایک زبردست ریکارڈ توڑا ہے”

عشائیے سے خطاب میں صدر ایردوان نے ٹوکیو 2020ء میں ترکی کی نمائندگی کرنے والے کھلاڑیوں سے ملاقات پر فخر کا اظہار کیا اور کہا کہ “ٹوکیو اولمپکس محض اس لیے یاد نہیں رہیں گے کہ یہ تماشائیوں کے بغیر کھیلے گئے پہلے اولمپکس تھے بلکہ یہ ہمارے کھلاڑیوں کی کامیابیوں کی وجہ سے بھی ذہنوں میں تازہ رہیں گے۔ ترکی اولمپکس میں 13 تمغے جیتنے میں کامیاب رہا جن میں 2 سونے، 2 چاندی اور 9 کانسی کے تمغے شامل تھے، جو عظیم ترین کھیلوں میں ایک نیا ریکارڈ ہے کہ جن میں دنیا بھر کے تقریباً تمام ممالک کے تقریباً 11 ہزار کھلاڑیوں نے شرکت کی۔”

“ہمارے تمام 108 کھلاڑیوں کو سراہنے کی ضرورت ہے”

انہوں نے کہا کہ اولمپکس میں شرکت کرنے والے تمام قومی کھلاڑیوں نے ایک مشکل وقت میں ہمارے دل خوشی سے معمور کیے جب ہم جنگلات کی آگ اور سیلاب سے نمٹ رہے تھے، صدر ایردوان نے کہا کہ “میں کامیابیاں سمیٹنے اور قوم کو فخر کا احساس دلانے پر ذاتی طور پر اپنی طرف سے اور 8.4 کروڑ ترک باشندوں کی جانب سے بھی ہر کھلاڑی کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔ اولمپکس میں شریک ہمارے تمام 108 کھلاڑی قابلِ ستائش ہیں۔ تمام تر مراحل عبور کرتے ہوئے قومی ٹیم تک پہنچنا بذاتِ خود ایک اعزاز ہے، جس کا ہر کھلاڑی خواب دیکھتا ہے۔ ہمارے لیے ٹوکیو 2020ء میں ملک کی نمائندگی کرنے والا ہر کھلاڑی ہیرو ہے۔”

تبصرے
Loading...
%d bloggers like this: