ترکی کے جنگلات میں آگ بھڑکنے کے275 واقعات ہوئے، زیادہ تر کی وجہ موسمیاتی تبدیلی

0 1,369

ترکی کے وزیر وزارت زراعت و جنگلات نے کہا ہے کہ ملک بھر میں جنگلات میں آگ لگنے کے 275 واقعات ہوئے جن پر قابو پایا جا چکا ہے۔ یہ بات انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ملک کے 53 صوبوں میں 275 آگ کے واقعات کی وجہ گرمی، ہوا اور خشک موسمیاتی صورتحال کی وجہ سے ہوا۔ اس سے قبل انہوں نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر بتایا تھا کہ میلاس اور بودرم میں آگ کو ٹھنڈا کرنے کا عمل جاری ہے۔

فائر فائٹنگ طیاروں کی درخواست پر دو طیاروں کو یونان بھیجنے کے اعلان پر بات کرتے ہوئے پاکدمیرلی نے کہا: "جب ہمارے پاس اضافی صلاحیت ہو تو ہمیں انہیں اپنے پڑوسیوں کو بھیجنے سے گریز نہیں کرنا چاہیے۔”

انہوں نے کہا کہ "جنگلات صرف ہمارے ہی نہیں بلکہ پوری دنیا کے ہیں۔ یہاں کے نباتات اور جنگلی حیات پوری دنیا سے تعلق رکھتے ہیں۔”

یونان میں جاری آگ کے بارے میں پاکدیمرلی نے کہا: "ملک اور اس کے جنگلات کے سائز کو دیکھتے ہوئے وہاں آگ کا سائز انتہائی نازک صورتحال تک پہنچ چکا ہے۔”

یونان میں آٹھ دنوں میں آگ بہت زیادہ پھیل چکی ہے اور ہزاروں لوگ کو محفوظ مقامات پر پہنچایا جا رہا ہے جو آگ کی لپیٹ میں آ سکتے تھے۔

 

تبصرے
Loading...