ترک لیرا سے ناک صاف کرنے والے سیاح کو ڈی پورٹ کر دیا گیا

0 2,869

ترکی میں ایک سیاح کو ملک بدر کر دیا گیا ہے کیونکہ اس کی ایسی وڈیو منظرِ عام پر آئی جس میں اسے ترکی کی کرنسی سے ناک صاف کرتے دیکھا گیا۔

ملک بدر کیا گیا فلسطینی شہری محمد نادر بدرنہ ہے، جس کی وڈیو سامنے آئی کہ جس میں اسے استنبول کے ایک ریستوران پر 20 لیرا کے نوٹ سے ناک صاف کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ٹوئٹر پر یہ وڈيو سامنے آنے کے بعد استنبول کے ضلع بے اوغلو کی پولیس کو شکایت موصول ہوئی۔

یہ وڈیو کلپ صرف 10 سیکنڈز کا ہے، جسے نادر نے اپنے سوشل میڈیا پیجز سے حذف کر دیا ہے۔ لیکن تب تک یہ وائرل ہو چکا تھا جس میں اسے مذاق اڑاتے اور نوٹ سے ناک صاف کرتے دیکھا گیا۔

بعد ازاں اسے "ریاستی علامات کی توہین” کے الزام میں استنبول کے ایک ہوٹل سے گرفتار کر کے صوبائی امیگریشن ڈپارٹمنٹ کے حوالے کر دیا گیا ہے جو اسے واپس اسرائیل بھیج دے گا۔

واضح رہے کہ ترک لیرا کی قدر میں گزشتہ دو، ڈھائی سالوں کے دوران بہت کمی آئی ہے اور یہ امریکی ڈالر کے مقابلے میں اپنی آدھی قدر کھو چکا ہے۔

تبصرے
Loading...