اقوام متحدہ میں غیر قانونیت ثابت، ٹرمپ انتظامیہ بلاتاخیر اپنا فیصلہ منسوخ کرے، ایردوان
ترک صدر رجب طیب ایردوان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطین اور بیت المقدس بارے قرار داد بھاری حمایت سے پاس ہونے کے بعد اپنے ابتدائی ردعمل میں کہا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ بغیر کسی تاخیر کے افسوسناک فیصلہ کو منسوخ کر دے۔
انہوں نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ "ہم القدس شریف بارے تاریخی قرارداد پر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی بھاری حمایت کو تہہ دل سے خوش آمدید کہتے ہیں۔ ہم امید کرتے ہیں کہ ٹرمپ انتظامیہ بغیر کسی تاخیر کے اس افسوسناک فیصلہ کو منسوخ کرے گی جس کی غیر قانونیت پر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے واضع مہر ثبت کردی ہے۔ میں اپنی اور اپنی قوم کی طرف سے ان تمام لوگوں کا تہہ دل سے مبارکباد اور شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے القدس شریف اور فلسطین کے معاملے پر ساتھ دیا”۔
Filistin ve Kudüs davasına destek veren herkese şahsım ve milletim adına teşekkür ediyorum.
— Recep Tayyip Erdoğan (@RT_Erdogan) December 21, 2017