ٹرمپ نے اشتعال انگیز مسلمان مخالف وڈیوز ری ٹویٹ کر دیں

0 191

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برطانیہ کے دائیں بازو کے ایک سخت گیر گروپ کے نفرت انگیزی پر سزایافتہ سربراہ کی جانب سے مسلمانوں کے خلاف جاری کردہ تین ویڈیوز کو اپنے ٹویٹر میں پیغام کے طور پر جاری کردیا۔

امریکی صدر کی جانب سے ری ٹویٹ کی جانے والی پہلی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک مسلمان ڈچ لڑکے کو ماررہے ہیں جبکہ دوسری ویڈیو میں مبینہ دہشت گردوں پر مشتمل ایک ہجوم ایک نوجوان لڑکے کو چھت سے دھکا دے رہا ہے۔

تیسری ویڈیو میں ایک مسلمان کو عیسائیوں کے ایک مقدس مجمسے کو توڑتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ عیسائیوں کے مقدس مجسمے کو توڑنے کی ویڈیو 2013 سے یوٹیوب پر موجود ہے جس کو شام میں جہادیوں کی جانب سے مجمسے کو توڑنے سے منسوب کیا جارہا ہے۔ خیال رہے کہ یہ ویڈیو ابتدائی طور پر برطانیہ کے دائیں بازو کے ایک گروپ بریٹن فرسٹ کے ڈپٹی لیڈر جیڈا فرانسن کی جانب سے جاری کی گئی تھیں۔

2011 میں وجود میں آنے والے گروپ کو مسجدوں کے باہر کھڑے ہونے کے لیے مشہور ہے جبکہ برطانیہ اور یورپین پارلیمنٹ کے کئی انتخابات میں حصہ بھی لیا جہاں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ یاد رہے کہ گروپ کے رہنما فرانسن کو گزشتہ سال اس بنا پر مجرم قرار دیا گیا تھا کہ انھوں نے برقعہ پوش خاتون سے بدتمیزی کی تھی۔ برطانیہ میں ٹرمپ کی جانب سے ری ٹویٹ کے بعد اشتعال پھیل پایا جاتا ہے اور کئی سیاست دانوں سمیت مشہور شخصیات کی جانب سے اس قدم پر تنقید کی جارہی ہے۔

برطانیہ کے دائیں بازو کے انتہاپسند گروپ کے ایک حملے میں ہلاک ہونے والے ایم پی جو کوس کی بیوہ برینڈن کوکس کا کہنا تھا کہ ‘ٹرمپ نے اپنے ملک میں دائیں بازو کے انتہاپسندوں کو قانونی بنایا ہے اور وہ اب ہمارے ملک میں ایسا ہی کرنے کی کوشش کررہے ہیں’۔ ان کا کہنا تھا کہ ‘نفرت پھیلانے کے نتائج بھی بھگتنے ہوتے ہیں اور امریکی صدر کو خود پر شرمندہ ہونا چاہیے’۔ حزب اختلاف لیبرپارٹی کے ایم پی ڈیوڈ لیمی کا کہنا تھا کہ ‘امریکا کے صدر فاشسٹ، نسل پرست، انتہاپسند اور نفرت پھیلانے والے گروپ کی حوصلہ افزائی کررہے ہیں جس کے سربراہ کو گرفتار کیا گیا تھا اور سزا بھی دی گئی تھی’۔ انھوں نے امریکی صدر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ‘وہ ہمارے اتحادی یا دوست نہیں ہیں’۔

لیبرپارٹی کے ہی ایک اور ایم پی اسٹیفن کا کہنا تھا کہ یہ ویڈیوز ‘انتہائی تکلیف دہ’ ہیں اور ان کے ساتھی یوٹے کوپر کا کہنا تھا کہ ٹرمپ نے فرانسین کو ‘ایک بڑا پلیٹ فارم’ فراہم کیا ہے۔ خیال رہے کہ فرانسین نے امریکی صدر کی جانب سے ان کی ویڈیوز کو ری ٹویٹ کرنے پر جشن مناتے ہوئے ٹرمپ کو دعائیں دی تھیں۔

تبصرے
Loading...