ادلب منصوبے پر ایردوان کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں، صدر ٹرمپ

0 275

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنے ترک ہم منصب رجب طیب ایردوان کے ساتھ شام کے معاملے پر بات کی ہے۔ "ہم ادلب پر مل کر کام کر رہے ہیں۔ دیکھتے ہیں اکٹھے ہو کر ہم کیا کر سکتے ہیں۔”

ترکی بشار اسد کی افواج کی جانب سے دو حملوں کے بعد ادلب میں اپنی چوکیوں پر کمک پہنچا رہا ہے۔ ان حملوں میں 13 ترک فوجی اور ایک سویلین شہید جبکہ 45 زخمی ہوئے۔

قبل ازیں، فوج نے کم از کم 330 فوجی گاڑیوں پر مشتمل ایک قافلہ بھیجا تھا، جو حالیہ کچھ عرصے میں خطے میں اپنی نوعیت کا سب سے بڑا فوجی قافلہ ہے۔

صدر ایردوان نے کہا ہے کہ جہاں سے بھی خطرہ ہوگا، ترکی ان اہداف کو فوراً نشانہ بنائے گا اور اعادہ کیاکہ ترکی وتوقع رکھتا ہے کہ بشار کی افواج فروری کے اختتام تک چوکیوں سے پیچھے ہٹ جائیں گی، بصورتِ دیگر وہ نتائج کے خود ذمہ دار ہوں گے۔

تبصرے
Loading...