ٹرمپ نے ادلب میں انسانیت سوز تباہی کو روکنے پر ایردوان کا شکریہ ادا کیا

0 1,612

وائٹ ہاؤس نے 16 فروری کو اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شمال مغربی شام کے صوبہ ادلب میں "انسانیت سوز تباہی” کی روک تھام کے لئے ترک صدر رجب طیب اردوان کا ٹیلی فون پر شکریہ ادا کیا۔

نائب پریس سکریٹری جوڈ ڈیرے نے بیان میں کہا، "ٹرمپ نے [کل] شام کے شہر ادلب میں ہونے والے تشدد پر تشویش کا اظہار کیا اور ترکی کی جانب سے انسانیت سوز تباہی کو روکنے کے لئے کی جانے والی کوششوں پر شکریہ ادا کیا۔”

انہوں نے مزید کہا ، "صدر ٹرمپ نے [بشار الاسد] حکومت کے مظالم پر روس کی حمایت کے خاتمے اور شام کے تنازعے کا سیاسی حل نکالنے امریکی خواہش کا اظہار کیا۔”

ڈیرے نے کہا کہ دونوں رہنماؤں نے لیبیا میں غیر ملکی مداخلت کے خاتمے کی ضرورت پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

انہوں نے مزید کہا، "صدر ٹرمپ نے بھی اس بات کا اعادہ کیا کہ لیبیا میں مسلسل غیر ملکی مداخلت ہی صورتحال کو خراب کرنے میں مدد فراہم کرے گی۔

ترکی کی فوجیں انسداد دہشت گردی اور امن مشن کے ایک حصے کے طور پر ادلب میں موجود ہیں۔

تبصرے
Loading...