تونجلی ورلڈ رافٹنگ چیمپیئن شپ کی میزبانی کرے گا

0 473

رواں سال کھیلوں کے پُرجوش مواقع میں سے ایک ورلڈ رافٹنگ چیمپیئن شپ کی میزبانی 8 سے 13 جون تک مشرقی ترکی کا صوبہ تونجلی کرے گا۔

دریاؤں اور جھیلوں میں اپنی سرمایہ کاری کی وجہ سے تونجلی گزشتہ چند سالوں میں ملک میں آبی کھیلوں کے لیے بہترین مقامات میں سے ایک بن چکا ہے۔

تونجلی 36 کلومیٹر طویل دریائے منظور کا مسکن ہے اور پہلے بھی متعدد واٹر اسپورٹس ایونٹس کی میزبانی کر چکا ہے جن میں واٹر اسکی اِنگ اور وِنڈ سرفنگ شامل ہیں۔

البتہ اِس سال تونجلی پہلے سے کہیں بڑے ایونٹ کی میزبانی کے کی تیاری کر رہا ہے یعنی ورلڈ رافٹنگ چیمپیئن شپ 2019ء کی۔ اس چیمپیئن شپ میں وہ دنیا اور ترکی بھر سے آنے والے سینکڑوں کھلاڑیوں کی میزبانی کرے گی۔

ترکش رافٹنگ فیڈریشن کے صدر فکرت یاردیمجی نے کہا کہ ترکی نے بین الاقوامی مقابلوں کی میزبانی کرتے ہوئے رافٹنگ میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ "2013ء سے ہم رافٹنگ میں بڑی کامیابیاں حاصل کر رہے ہیں۔ ان کامیابیوں کے حصول کے لیے ہم بنیادی ڈھانچے کے حوالے سخت محنت اور اس پر سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔ گزشتہ سال مئی میں ترکی رافٹنگ چیمپیئن شپ کی میزبانی کے بعد تونجلی کو بین الاقوامی ایونٹس کی میزبانی کے لیے بھی منظوری مل گئی۔ مجھے امید ہے کہ ورلڈ رافٹنگ چیمپیئن شپ میں سب کچھ بخوبی ہوگا۔” یاردیمجی نے کہا۔

تبصرے
Loading...