تیونس نے سیکیورٹی وجوہات کی بناء پر اماراتی پروازوں پر پابندی عائد کردی

0 8,304

تیونسی وزارت مواصلات نے سیکیورٹی وجوہات کی بناء پر متحدہ عرب امارات کی تمام پروازوں کی لینڈنگ پر پابندی عائد کر دی ہے۔ یہ فیصلہ متحدہ عرب امارات کی طرف سے تیونسی خاتون پر سفری پابندی عائد کئے جانے کے دو دن بعد سامنے آیا ہے۔

وزارت مواصلات نے کہا ہے کہ انہوں نے امارات کی تیونس کی طرف فلائٹس کی "معطلی کا فیصلہ” کیا ہے جب تک وہ یہ حل نہیں نکال لیتے کہ یہ پروازیں عالمی قوانین اور معاہدوں کے مطابق کی جائیں۔

جمعہ کے روز متحدہ عرب امارات نے وجوہات بتائے بغیر ایک تیونسی خاتون پر سفری پابندی عائد کر دی تھی جس سے تیونس میں عوامی ہل چل پیدا کر دی تھی۔

فیصلہ کے فوری بعد تیونس میں تعینات متحدہ امارات کے سفیر کو وزارت خارجہ میں جواب طلبی کے لیے حاضر کیا گیا تھا۔

تیونس نے سرکاری خبر رساں ادارے تیپ نے رپورٹ کیا کہ متحدہ عرب امارات کے وزیر نے کہا ہے کہ خاتون پر سفری پابندی کا فیصلہ عارضی اور سیکیورٹی وجوہات کی بناء پر کیا ہے اور جلد ہی اس کو اٹھا لیا جائے گا۔

تیونسی وزارت خارجہ نے خاتون پر پابندی کو تمام تیونسی عوام کے وقار کو نقصان پہنچانے کے برابر قرار دیا تھا اور ٹویٹر پر امارات کے اس فیصلہ کے خلاف مہم بھی چلائی گئی۔

تبصرے
Loading...