تیونسی صدر کی ترجمان نادیہ عکاشہ نے استعفیٰ دے دیا

0 1,136

تیونس کے ایوان صدر کی خاتون ترجمان نادیہ عکاشہ نے استعفیٰ دے دیا۔

سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں انہوںنے نظریات میں بنیادی اختلافات کو وجہ قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ میں نے 2 سال کام کے بعد صدارتی دفتر کے ڈائریکٹر کے عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

مجھے اپنی طرف سے ملک کے اعلیٰ ترین مفاد کے لیے کام کرنے کا اعزاز حاصل ہوا ، لیکن آج مجھے اس دلچسپی کے حوالے سے نقطہ نظر میں بنیادی اختلافات کا سامنا ہے اور دستبرداری کو اپنا فرض سمجھتی ہوں۔

عکاشہ کو تیونس کے حکومتی عہدیداروں، غیر ملکی سفارت کاروں اور صدارتی دفتر کے سابق عملے نے صدر سعید کی سب سے قریبی اور قابل اعتماد مشیر اور اس کے ساتھ تقریباً تمام بات چیت کا اہم ذریعہ قرار دیتے تھے۔

جب سےصدر سعید 2019ء میں اپنے عہدے پر براجمان ہوئے اور پھر جب انہوں نے جولائی کے آخر میں تمام حکومتی اختیارات پر قبضہ کر لیا تھا جسے تیونس کے تمام حلقوں نے "آئین کے خلاف بغاوت” قرار دیا تھا۔ عکاشہ ان تمام مواقعوں پر صدر سعید کا ساتھ دے رہی تھیں۔

ترکی نہیں، فرانس دہائیوں سے لیبیا اور افریقہ میں "خطرناک کھیل” کھیل رہا ہے، ترکی کی فرانسیسی صدر کے بیان کی مذمت

 

تبصرے
Loading...
%d bloggers like this: