ترک سفیر کی کوئٹہ بم دھماکے کی شدید مذمت

0 7,801

اسلام آباد میں تعینات ترک سفیر مصطفےٰ یورداکول نے کوئٹہ میں سیکیورٹی فورسز پر ہونے والے بم دھماکے کی شدید مذمت کی ہے-

انہوں نے دھماکے میں شہید اور زخمی ہونے والوں کے لیے دعا کی جبکہ ان کے لواحقین سے اظہار تعزیت کی-

 

مصطفےٰ یورداکول نے کہا کہ ہر موقع پاکستان اور اس کی عوام کے ساتھ کندھا ملا کر کھڑے ہیں-

کوئٹہ میں بلوچستان اسمبلی کے قریب زرغون روڈ پر جی پی او چوک میں خود کش دھماکہ ہوا، حملے میں ابتدائی طور پر 5پولیس اہلکار شہید ہوگئے ہیں جبکہ پولیس اہلکاروں سمیت 17سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

 

تبصرے
Loading...