ترک سفیر مصطفےٰ یرداکل کا ہائیر کمپنی کے ہیڈکوارٹر کا دورہ

0 1,150

پاکستان میں ترکی کے سفیر احسان مصطفےٰ یرداکل نے آج ہائیر کمپنی کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا۔ کمپنی سی ای او جاوید آفریدی اور دیگر افسران نے ان کا استقبال کیا۔

اس موقع پر انہیں کمپنی کے مختلف پراجیکٹس بارے بریف کیا گیا اور باہمی اعتماد اور روایتی دوستانہ تعلقات کی مظبوطی بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔

کمپنی سی ای او جاوید آفریدی نے کہا کہ یہ دورہ دو طرفہ تعلقات خصوصا تجارت اور ثقافت بڑھانے کا سبب بنے گا۔

ترک سفیر احسان مصطفےٰ یرداکل کہہ چکے ہیں کہ جاوید آفریدی وہ پہلے شخص تھے جو ان کی تعیناتی کے بعد ان کا استقبال کرنے کے لیے سب سے پہلے ترک سفارت خانے آئے تھے۔

تبصرے
Loading...