ترک اور آزاد شامی فوج نے عفرین آپریشن میں ایک اور قصبہ آزاد کروا لیا
ترک اور آزاد شامی فوج نے شمال مغربی شام کے صوبہ عفرین میں جاری آپریشن شاخ زیتون میں پی کے کے کی شامی شاخ وائے پی جی کے قبضہ سے ایک اور قصبہ ارچالی آزاد کروا لیا ہے-
انادولو نیوز ایجنسی کے رپورٹر کے مطابق قصبہ دوران آپریشن وائے پی جی/پی کے کے سے آزاد کروایا گیا ہے-
قصبہ 53 واں مقام ہے جسے دہشتگروں سے آزاد کروایا گیا ہے ان مقامات میں 35 قصبے اور 14 اہم پہاڑیاں شامل ہیں-
آپریشن شاخِ زیتون ترکی کی طرف سے شامی صوبہ عفرین میں پی کے کے/پی وائے ڈی/وائے پی جی/کے سی کے اور داعش کے دہشتگردوں کے خلاف 20 جنوری کو شروع کیا گیا تھا۔
ترک جنرل اسٹاف کے مطابق آپریشن کا مقصد ترک سرحدوں کے ساتھ خطے میں سیکورٹی اور استحکام قائم کرنا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ دہشتگردوں کے ظلم اور بربریت سے شامی عوام کو تحفظ فراہم کرنا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ آپریشن بین الاقوامی قانون اور یو این سیکورٹی کونسل کے قراردادوں کے فریم ورک کے اندر رہتے ہوئے ترکی کے حقوق کے تحت ہو رہا ہے۔ اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق کسی بھی ملک کو اپنے دفاع کے لیے قدم اٹھانے کا حق ہے تاہم اس سلسلے میں شام کی سالمیت کا احترام کیا جائے گا۔
ملٹری نے کہا ہے کہ یہ بات "انتہائی اہمیت” رکھتی ہے کہ اس آپریشن میں کسی سویلین کو نقصان نہ پہنچے۔