ترک فوج نے ‘نام نہاد کرد’ دہشتگردوں کے جھوٹ کا بھانڈہ پھوڑ دیا، عفرین ہسپتال کی ڈرون وڈیو جاری کر دی
ترک فوج نے ہفتے ہے روز عفرین ہسپتال پر بمباری کرنے کی پھیلائی جانے والی خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے اسے جھوٹا قرار دے دیا۔
یہاں وڈیو دیکھئے
یہ خبریں اس وقت سامنے آئیں جب ترک فوج، آزاد شامی فوج کے ساتھ مل کر عفرین شہر کو گھیرے میں لے چکی ہے۔
ترک فوج کے ہفتے کے روز عفرین ہسپتال کی علی الصبح ایک ڈورن وڈیو بنائی جسے جاری کرتے ہوئے ان خبروں کو رد کیا گیا کہ عفرین ہسپتال کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ وڈیو میں ہسپتال کی عمارت مکمل طور پر محفوظ نظر آتی ہے۔
ترک ملٹری کے مطابق یہ آپریشن اس طریقے سے ڈیزائن کیا گیا ہے کہ نہ صرف شہریوں بلکہ ان کی املاک کے تحفظ کی یقین دہانی کروائی جا سکے۔
جمعہ کے روز کئی عالمی اخبارات نے خبر دی تھی کہ عفرین ہسپتال کو ترک جیٹ طیاروں نے نشانہ بنایا ہے اور کئی شہری جاں بحق ہوئے ہیں۔