ترک اور آزاد شامی فوج نے عفرین کا مکمل کنٹرول حاصل کر لیا
ترک فوج کے مطابق شام کے شمال مغربی خطے عفرین پر آپریشن شاخ زیتون کے نتیجے میں مکمل کنٹرول حاصل کر لیا گیا ہے۔
ترک فوج نے کہا ہے کہ عفرین کے خطے میں موجود تمام گاؤں دہشت گردوں سے پاک ہو گئے ہیں۔
ہفتہ کے روز، چیف آف جنرل اسٹاف جنرل خلوصی آقار نے کہا کہ علاقے کے مکمل طور پر محفوظ ہونے سے پہلے صرف چند گاؤں باقی تھے، انہوں نے مزید کہا، انسداد دہشت گردی کے خلاف ہونے والا یہ آپریشن کئی دن پہلے مکمل کیا جا سکتا تھا اگر ترکی شہریوں کو نقصان نہ پہنچانے کو اہم نہ سمجھتا۔
ترک آرمی چیف نے مزید کہا کہ اس علاقے میں کردش اور عربی زبانوں میں متعدد کتابچے شہریوں میں تقسیم کیے گئے تھے۔
آقار نے کہا، "ہم آپریشن اس وقت تک جاری رہے گے جب تک کہ آخری دہشت گرد غیر موثر ہو جاتا”۔