پاکستان: آئیڈیاز 18 ایکسپو میں ترک دفاعی صنعت غالب

0 1,616

پاکستان کے شہر کراچی میں ہونے والی دفاعی ایکسپو "آئیڈیاز-18” دوسرے دن میں داخل ہو گئی ہے جس میں ترکی کی ابھرتی ہوئی دفاعی صنعت غالب رہی ہے- ترکی کی لگ بھگ 25 دفاعی فرمیں اس ایکسپو میں حصہ لے رہی ہیں-

دسویں انٹرنیشنل ڈیفینس ایگزبیشن اینڈ سیمینار 27 نومبر سے 30 نومبر تک جاری رہے گی-

آئیڈیاز 18 خطے میں اسٹیٹجک نوعیت کا اہم ترین ایونٹ سمجھا جاتا ہے جس نے ایک بار پھر دنیا بھر سے دفاعی صنعت سے منسلک فرموں، کمپنیوں اور اداروں کا ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کیا ہے تاکہ وہ اپنی جدید ٹیکنالوجی سے مزید دفاعی آلات و سامان کو دکھا سکیں-

چار روزہ اس ایونٹ میں دفاعی تجار اور دفاعی اداروں سے وابستہ وفود اور نمائندے شرکت کر رہے ہیں-

"ترکیا نیشنل پولین” 1750 مربع فٹ کے رقبے پر لگایا گیا ہے جو ایکسپو کا سب سے بڑا پولین ہے-

اس کے علاوہ ترکی دفاعی اداروں کے نمائندے بھی موجود ہیں جو دفاعی آلات کے تعارف، مارکیٹ اور پاکستان سمیت دوسرے ممالک سے دفاعی آلات کی خرید و فروخت کے معاہدوں کے لیے موجود ہیں-

ایکسپو میں فلپائن نے ترک اتاک ہیلی کاپٹر خریدنے کا اظہار کیا ہے-

تبصرے
Loading...