حملوں اور بغاوتوں کے باوجود ترکی کی معیشت مضبوط کھڑی ہے، ایردوان

0 229

انقرہ چیمر آف کامرس کی تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کہا: "جنہوں نے ماضی میں ترک معیشت کو چند بلین ڈالر کی قید میں ڈال دیا تھا آج وہ اس سے دس گنا بڑی رقم سے حملہ کر کے بھی نتائج حاصل نہیں کر سکتے۔ کیونکہ آج کا ترکی ماضی جیسا نہیں رہا”۔

ان کا کہنا تھا کہ ترکی مخالف چالوں کے باوجود ٹورزم کی آمدنی امسال 20 ارب ڈالر سے بڑھ گئی ہے، ترکی مخالف مہموں کے باوجود ابھی بھی اپنے پاؤ ں پر کھڑے ترکی اور ترک اقتصادیات کی موجودگی پر زور دینے والے جناب ایردوان نے بتایا کہ ترکی کی ترقی کو دہشت گردی کے ساتھ نہیں روکا جا سکتا، ترکی مخالف کوششوں میں مصروف حلقوں کو ماضی کی طرح ایک بار پھر حزیمت کا سامنا کرنا پڑے گا۔

صدر نے کہا کہ موجودہ خوشحالی کی سطح کے ماضی کی سامراجیوں کا نتیجہ ہونے والے مغربی ملکوں کے برعکس ترکی ایک پاک دامن ماضی کا مالک ہے۔ ہم بظاہر سامراجیوں سے پیچھے دکھائی دے رہے ہوں گے تا ہم ، ہم رفتہ رفتہ ترقی کی جانب گامزن ہیں۔ ان لوگوں کے وسائل ایک دن ختم ہو جائیں گے ، پھر ان کی ترقی کا اصل چہرہ بے نقاب ہو جائے گا۔

تبصرے
Loading...