ترک برآمدات میں دسویں ماہ بھی مسلسل اضافہ

0 287

ترک ایکسپورٹ اسمبلی کے مطابق ترک برآمدات گیارہ اعشاریہ نو فیصد سالانہ شرح سے بڑھتے ہوئے اگست میں بارہ اعشاریہ چار بلین ڈالر تک پہنچ گئیں ہیں-

بیان میں کہا گیا ہے کہ امسال پہلے آٹھ ماہ میں برآمدات دس اعشاریہ سات فیصد کے اضافے کے ساتھ ایک سو دو اعشاریہ پانچ بلین ڈالرز ہوئی تھیں جبکہ آخری بارہ ماہ میں سات اعشاریہ آٹھ فیصد اضافے کے ساتھ ایک سو اکاون اعشاریہ آٹھ بلین ڈالرز پر پہنچ گئیں-

چیئرمین محمد بیوکیکسی نے مزید کہا کہ نومبر 2016 سے ہماری برآمدات تیزی سے بڑھ رہی ہیں، ہمیں امید ہے کہ یہ سال کے آخر تک ایک سو پچپن بلین ڈالر تک پہنچ جائیں گی اور ہمارے ہدف سے بڑھ جائیں گی-

انہوں نے مزید کہا کہ یہ بڑھتی برآمدات جی ڈی پی کے سیکنڈ کوارٹر شرح میں مثبت اضافہ کریں گی-

ترک معیشت میں امسال پہلے کوارٹر میں پانچ فیصد سے بڑھوتری ہوئی جبکہ حکومت نے 2017 کے آخر تک شرح نمو کا ہدف چار اعشاریہ چار فیصد رکھا ہے-

گزشتہ تین سالوں میں ترک معیشت میں تیزی دیکھنے میں آئی ہے 2014 میں شرح نمو پانچ اعشاریہ دو فیصد، 2015 میں چھ اعشاریہ ایک فیصد جبکہ 2016 میں ناکام بغاوت کے باوجود دو اعشاریہ نو فیصد رہی-

تبصرے
Loading...