ترک رفاعی این جی او ماں باپ کو کندھوں پر اٹھا کر بنگلہ دیش کیمپ میں لانے والے روہینگیا نوجوان تک پہنچ گئی
ایک ترک رفاعی این جی او اس روہینگیا نوجوان پر پہنچ گئی جس نے اراکان ریاست میں فساد سے بچ نکلتے ہوئے اپنی والدہ اور والد کو اپنے کندھوں پر اٹھا کر ہفتوں سفر کیا اور بنگلہ دیش پہنچا تھا-
محمد ایوب کی وہ تصویر دنیا بھر میں وائرل ہو گئی تھی جس میں وہ اپنی والدہ اور والد کو اپنے کندھوں پر اٹھائے ہوئے بنگلہ دیش کے کوکس بازار پہنچا تھا-
ترک رفاعی این جی او İHH نے بنگلہ دیشں کے روہینگیا کیمپ میں اپنے رفاعی امدادی پروگرام کے تحت ایوب اور ان کی والدہ سے رابطہ کیا اور انہیں طبی امداد، فلاحی مدد اور ان کی والدہ کو ویل چیئر بھی دی- ایوب کے والد دو ماہ قبل کیمپ میں ہی وفات پا گئے تھے-
فلاحی این جی او کوتوپالانگ کیمپ میں موجود ایوب کے خیمے کی بھی از سر نو تعمیر کرے گی-
İHH ترکی کی وہ فلاحی این جی او ہے جو اس وقت تک 835000 روہینگیا مسلمانوں کی امداد کر چکی ہے جن میں اراکان ریاست کے اندر اور بنگلہ دیش میں پہنچے والے مہاجرین شامل ہیں-