ترک پولیس کی خصوصی اینٹی اسمگلنگ اور منظم جرائم پرانچ نے ازمیر شہر میں انسانی اسمگلنگ میں ملوث ایک بڑے گینگ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 23 مجرموں کو گرفتار کر لیا ہے جس میں دو گینگ سر غنے بھی شامل ہیں۔
ازمیر پولیس نے یہ کارروائی اس وقت کی جب گینگ درجنوں افراد کو اٹلی اسمگل کرنے کی منصوبہ بندی کرتے ہوئے، بڑے بحری جہاز میں سوار کر رہا تھا۔
پولیس ذرائع کے مطابق اسمگلرز ایک شخص کو غیر قانونی طورپر یونانی جزیروں پر پہنچانے کے پانچ سو ڈالر سے ایک ہزار ڈالر لیتے ہیں جبکہ اٹلی بھیجنے کے لیے چار ہزار ڈالر وصول کیے جاتے ہیں۔
پولیس نے مزید بتایا ہے کہ وہ گزشتہ چند دنوں میں 14 کامیاب آپریشن کر چکے ہیں جن میں 37 مجرم پکڑے گئے۔ اس کاروبار میں ملوث افراد کا تعلق ترکی، شام، بھارت، پاکستان اور کئی دوسرے ممالک سے ہے۔
اس مشکل اور مصائب سے بھرپور غیر قانونی سفر میں کئی انسانی جانیں ضائع بھی ہو جاتی ہیں، جبکہ یہ گینگ ان مہاجروں سے پیسہ کمانے کے دوسرے غیر قانونی ذرائع بھی استعمال کر رہے ہیں جس میں تائیوان سرفہرست ہے۔ گزشتہ دنوں درجنوں پاکستانی اس غیر قانونی گینگز کا شکار بن کر پھنس گئے تھے جنہیں پولیس کارروائی کے بعد بازیاب کروایا گیا تھا
Prev Post
تبصرے