ترک صدارتی وفد نیوزی لینڈ پہنچ گیا، شہداء کے جنازے میں شرکت اور لواحقین سے اظہار تعزیت کرے گا

0 1,006

ترک صدر رجب طیب ایردوان کی خصوصی ہدایت پر ترک صدارتی وفد ترک وزیر خارجہ چاوش اولو کی قیادت میں نیوزی لینڈ پہنچ گیا۔ صدارتی وفد نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی دومسجدوں میں گزشتہ روز نماز جمعہ کے موقع پر انتہا پسند مسیحی تنظیموں سے تعلق رکھنے والے سفید فام حملہ آوروں کی منظم دہشت گردی کا نشانہ بننے والے پچاس پُرامن مسلمان نمازیوں کی نماز جنازہ میں شرکت کرے گا۔ اس کے علاوہ لواحقین سے اظہار تعزیت بھی کرے گا۔

ترک صدارتی وفد نیوزی لینڈ کے سرکاری حکام سے بھی ملاقات کرے گا اور واقعہ کی تفتیشی رپورٹ پر تبادلہ خیال کرے گا۔ دوسری طرف ترکی کے صدارتی ترجمان ابراہیم قالن نے دنیا خصوصی طور پر مسلم دنیا پر زور دیا ہے کہ وہ اس حملے کے خلاف متحد ہو اور اسلامو فوبیا کے خلاف اظہار یکجہتی کا اظہار کریں۔

وفد میں ترک نائب صدر فاؤت آکتائے بھی شامل ہیں۔ صدارتی وفد کا ولنگٹن، نیوزی لینڈ میں ترک سفیر احمدت ارگن نے استقبال کیا۔

تبصرے
Loading...