ترک نوجوان کشمیر کے لیے سڑکوں پر نکل آئے، انقرہ اور استنبول سمیت کئی شہروں میں مظاہرے

0 2,879

ترک نوجوانوں کی تنظیم "انادولو گینچلک دیرنی” کی جانب سے انقرہ اور استنبول سمیت کئی شہروں میں کشمیریوں سے یکجہتی کے اظہار اور ہندوستان کے ظلم و ستم کے خلاف مظاہرے کئے گئے۔

ترک نوجوانوں کی جانب سے انقرہ میں ہندوستانی سفارت خانے کے سامنے مظاہرہ کیا گیا، مظاہرہ میں بڑی تعداد میں نوجوانوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر انادولو گینچلک دیرنی انقرہ کے صدر حسن کارامان نے کشمیریوں سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے قرار داد پڑھ کر سنائی۔

دیرنی کی جانب سے دوسرا بڑا مظاہرہ استنبول میں ہندوستانی قونصلیٹ جنرل کی عمارت کے سامنے کیا گیا جس میں سینکڑوں نوجوانوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر ہندوستان کے خلاف زبردست نعرے بازی کی گئی اور ترانے سنائے گئے۔ نوجوانوں نے ہندوستان قاتل کے کتبے اٹھا رکھے تھے اور وہ کشمیر کی آزادی کے نعرے بلند کر رہے تھے۔ اس موقع پر اندادولو گینچلک دیرنی استنبول کے صدر یونس گینچ نے مظاہرین سے خطاب کیا۔

انادولو گینچلک دیرنی کی جانب سے انقرہ اور استنبول کے علاوہ قونیہ، اناطالیہ اور دوسروں شہروں میں بھی کشمیر سے اظہار یکجہتی کے لیے مظاہرے کئے گئے۔

 

تبصرے
Loading...