پاکستان کو 30 ‘اتاک ہیلی کاپٹرز’ کی فراہمی، پاکستان اور ترکی کا حتمی معاہدہ طے پا گیا

0 1,226

ترکی اور پاکستان نے 30نٹی 128 اتاک ہیلی کاپٹرز کی خرید و فروخت کا معاہدہ مکمل کر لیا ہے۔ جمعہ کے روز ہونے والے یہ ڈیل ترکی کی دفاعی برآمدات میں ایک ہی پروڈکٹ کی سب سے بڑی ڈیل ہے۔

پاکستان میں بعض تجربات میں شاندار پرفارمنس دینے والے اتاک ہیلی کاپٹروں کو 23 مارچ یوم پاکستان کی تقریبات میں عوام کے سامنے پیش کیا گیا تھا۔ پاکستان عنقریب اتاک ہیلی کاپٹروں کا مالک بن جائیگا۔

ترک مسلح افواج اور جنڈار میری قوتوں کو سال 2015 سے اب تک 35 اتاک ہیلی کاپٹر فراہم کیے گئے ہیں ، جنہیں انسداد دہشت گردی آپریشن میں بھی استعمال کیا جا رہا ہے۔

اعلی صلاحیت کی بدولت ہر کسی کو متاثر کرنے والے اتاک ہیلی کاپٹر کی برآمدات کے لیے پاکستان کے علاوہ بھی بعض ممالک کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔ واضح رہے کہ اس ہیلی کاپٹر پر مختلف قسم کے ہتھیار نصب کیے جا سکتے ہیں۔

تبصرے
Loading...