ترکی نے 2019ء میں وِنڈ پاور کی گنجائش میں 687 میگاواٹ کا اضافہ کیا

0 112

2019ء میں ترکی نے اپنی وِنڈ پاور صلاحیت میں 687 میگاواٹ کا اضافہ کیا ہے جس کے ساتھ ہی قابلِ تجدید ذرائع (renewable sources) سے حاصل ہونے والی کُل بجلی 8,056 میگاواٹ تک جا پہننچی ہے۔

ترکش وِنڈ انرجی ایسوسی ایشن (TUREB) کی حالیہ رپورٹ کے مطابق وِنڈ انرجی نے پچھلے سال 80 لاکھ ترک گھروں کو بجلی فراہم کی۔

TUREB کے مطابق 75 فیصد سے زیادہ وِنڈ فارمز ترکی کے ایجیئن اور مارمرا کے علاقوں میں واقع ہیں۔ تقریباً 12.3 فیصد وِنڈ فارمز بحیرۂ روم کے یعنی Mediterranean علاقے میں واقع ہیں۔ باقی ملک کے باقی حصوں میں ہیں۔

ازمیر کے صوبے میں بحیرۂ ایجیئن کے ساحل پر سب سے زیادہ 1,549 میگاواٹ کی سب سے زیادہ تنصیبات لگائی گئیں، جبکہ مزید شمال میں بالیکیسر 1,363 میگاواٹ کے ساتھ دوسرے نمبر جبکہ قریبی منیسا 689.9 میگاواٹ کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔

وزارت توانائی و قدرتی وسائل کے مطابق ترکی میں تقریباً 48,000 میگاواٹ کی وِنڈ پاور گنجائش ہے۔

ملک بدستور اپنی اس صلاحیت میں اضافہ کر رہا ہے خاص طور پر ایجیئن اور مامرا کے علاقے میں۔

ترکی آئندہ 10 سالوں میں 10,000 میگاواٹ کا اضافہ کرنے کا ہدف رکھتا ہے۔

تبصرے
Loading...