کروناوائرس کے خلاف جنگ میں ترکی سب ملکوں کے لیے ایک مثال ہے، عالمی ادارۂ صحت

0 241

عالمی ادارۂ صحت کے علاقائی ڈائریکٹر برائے یورپ ہانس کلوج نے کہا کہ "ترکی ‏COVID-19 کے خلاف جنگ میں تمام ملکوں کے لیے ایک مثال ہے۔ ہم سب کے ساتھ مل جل کر کام کرنے کا عہد رکھتے ہیں۔

انقرہ میں ترک وزیر صحت فخر الدین کوجا کے ہمراہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ "ترکی نے ‏COVID-19 کے خلاف جنگ میں زبردست سیاسی قیادت ظاہر کی اور فوری اقدامات اٹھائے۔ ترکی اور متعدد دوسرے یورپی ملکوں کے اقدامات میں واضح فرق نظر آیا۔ میں نے یورپی یونین کو کہا ہے کہ ترکی کے ساتھ سرحدیں کھولنا موزوں ہے۔ میں نے کبھی عالمی ادارۂ صحت کی رہنما ہدایات، ماسک کے استعمال، سماجی فاصلہ اور حفظانِ صحت پر کبھی کسی ملک کو اتنی اچھی طرح عملدرآمد کرتے نہیں دیکھا جیسا کہ ترکی نے کیا۔ ایسا نظم و ضبط مثالی ہے۔”

انہوں نے کہا کہ "ترکی نے اپنی ‏COVID-19 کےٹیسٹ کرنے کی صلاحیت کو دوگنا کیا۔ کچھ ملکوں میں یہ ایک انسانی سانحہ تھا۔ لیکن ترکی میں ایساکچھ نہیں ہوا۔ ترک عوام نے کرونا وائرس کے خلاف اپنا بھرپور کردار ادا کیا جبکہ ترکی نے 130 سے زیادہ ممالک کو امداد فراہم کرکے ایک مثالی اتحاد کا بھی مظاہرہ کیا۔”

وزیرِ صحت فخر الدین کوجا نے اعلان کیا کہ عالمی ادارۂ صحت جلد ہی استنبول میں اپنا دفتر کھولے گا۔

تبصرے
Loading...