ترکی اور آذربائیجان نے اپنے شہریوں کو بغیر ویزے کے سفر کی اجازت دے دی
انقرہ اور باکو نے پاسپورٹ رکھنے والے اپنے تمام شہریوں کے لیے ویزا کی شرط ختم کر دی ہے۔
معاہدے کا مقصد، جس پر 25 فروری کو آذربائیجانی دارالحکومت میں دستخط کیے گئے تھے، "دونوں ملکوں کے شہریوں کے سفر کو آسان بنا کراُن کے دوستانہ تعلقات اور باہمی تعاون کو مضبوط کرنا ہے۔”
معاہدے کے ساتھ ترکی اور آذربائیجان کے پاسپورٹ رکھنے والے شہریوں کو ایک دوسرے کے ملک میں داخل ہونے، ٹرانزٹ، ایگزٹ کرنے یا عارضی قیام کے لیے 90 دن تک ویزا کی ضرورت نہیں رہے گی۔