ترک وزیر دفاع کا "ڈھالِ بہار” کے نام سے ادلب میں باقاعدہ آپریشن کا اعلان، بشار کے ملٹری بیس پر حملہ

0 2,955

ترکی کے وزیردفاع حلوصی آقار نے شام کے صوبے ادلب میں بشار الاسد اور اس کے اتحادی دہشتگردوں کے خلاف "ڈھالِ بہار” کے نام سے باقاعدہ آپریشن کا اعلان کر دیا ہے۔

اتوار کے روز، ترک وزیر دفاع حلوصی آقار نے اعلان کیا کہ ان کے ملک نے علاقے میں ترک فوجیوں پر حالیہ بشار الاسد کی قوتوں کے حملے کے جواب میں شام کے صوبے ادلب میں آپریشن "ڈھالِ بہار” کا آغاز کیا ہے۔

دوسری طرف مقامی ذرائع کے مطابق اتوار کے روز ترک مسلح افواج نے حلب میں بشار الاسد حکومت کے فوجی ہوائی اڈے کو نشانہ بنایا۔

حلب شہر کے نواحی علاقے میں واقع النیراب فوجی ہوائی اڈہ، ان اڈوں میں سے ایک کے طور پر جانا جاتا ہے جسے بشار الاسد حکومت شمال مغربی شام کے شہر ادلب میں ترک مسلح افواج اور عام شہریوں کے خلاف حملوں میں اکثر استعمال کرتی تھی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ ترک مسلح افواج نے ہوائی اڈے کو نشانہ بنانے کے لئے مسلح ڈرون اور فائر سپورٹ گاڑیاں استعمال کیں، جس کی وجہ سے ملٹری ہوائی اڈہ ناکارہ بنا دیا گیا۔

اس میں مزید کہا گیا کہ بشار الاسد فوج نے اپنے ہوائی جہاز اور جنگی ساز و سامان، مشرقی حلب کے کوویرس فوجی ہوائی اڈہ سے النیراب منتقل کیا تھا، کیونکہ اس فوجی ہوائی اڈے کو گذشتہ روز ترک فورسز نے نشانہ بنایا تھا۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ النیراب فوجی ہوائی اڈے کو ناقابل استعمال بنا کر بشار الاسد حکومت کو مزید محدود کردیا گیا ہے۔

تبصرے
Loading...