ترکی باقاعدہ طور پر آسیان تنظیم کا سیکرٹری ڈائیلاگ پارٹنر بن گیا

0 164

آسیان ترکی

وزیر خارجہ مولود چاوش اوغلو نے اتوار کو کہا کہ ترکی باقاعدہ طور پر جنوب مشرقی ایشیائی اقوام متحدہ (ایشیا) کے ایسوسی ایشن کا سیکرٹری ڈائیلاگ پارٹنر بن گیا ہے
انہوں نے یہ بات فلپاہن کے دارالحکوت منیلا میں ایسوسی ایشن کے پچاسویں اجلاس کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
وزیر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ ترکی نے اس مقصد کے لئے2015 میں درخواست دی تھی اور اس کے حصول کے لئے کوششیں جاری رکھیں۔
وزیر خارجہ کے مطابق ایسوسی ایشن کا سیکرٹری ڈائیلاگ پارٹنر بننا ترکی کی کثیر مقصدی اور فعال خارجہ پالیسی کے لئے ضروری تھا۔
آسیان – برونائی، کمبوڈیا، انڈونیشیا، لاوس، ملائیشیا، میانمار، فلپائن، سنگاپور، تھائی لینڈ اور ویت نام پر مشتمل 10 ملکوں کا علاقائی بلاک ہے جس کی بنیاد اگست 1967 تھائی لینڈ بینکاک میں رکھی گئی۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ آسیان ممالک کے ساتھ ترکی کے سفارتی تعلقات مزید مستحکم ہونگیں اور خطے میں ترکی کے کاروباری افراد کے لئے مستقبل میں بہترین مواقع میسرآئینگیں اور ترکی کے ان خطے کے ممالک کے ساتھ دو طرفہ تجارتی حجم کو بھی بڑھایا جائے گا۔
ترکی نے 1999 میں آسیان کے ساتھ تعلقات قائم کیے اور 2013 میں اس کی پہلی سربراہی اجلاس میں حصہ لیا
اپنے بیان میں وزیر خارجہ نے فیصلہ کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کے یہ اقدام ترکی کا تنظیم کے ساتھ تعلقات میں سنگ میل ثابت ہوگا۔
بیان کے مطابق، وزیر خارجہ نے جنوب مشرقی ایشیا میں سیاسی استحکام، اقتصادی خوشحالی اور سماجی استحکام کو برقرار رکھنے پر تنظیم کی تعریف کی اور کہا کہ ترکی اور تنظیم کے درمیان تعاون کے فروغ سے ایشیا کے دو خطے آپس میں قریب ہونگیں۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ آسیان کے نئے سیکٹری ڈائیلاگ پارٹنر کے طور پر، آسیان ممالک کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے اور تنظیم کے ساتھ اپنے کارپوریٹ بانڈ کو مضبوط بنانے کے لئے ترکی اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔

تبصرے
Loading...