ترکی نے مشرقی قبرص میں اسرائیلی بحری جہاز کو روک دیا

0 1,987

قبرص کے ساحل کے ساتھ ترکی کے براعظمی کناے میں تحقیقی سرگرمیاں انجام دینے والے ایک اسرائیلی جہاز کو دو ہفتے قبل ترک بحریہ نے روک دیا تھا۔

اسرائیلی ذرائع کے مطابق اسرائیلی بحری جہاز ‘بات گالم’ یونانی قبرص کے سائنس دانوں کے ساتھ مل کر مشرقی بحیرۂ روم میں ترک براعظمی کنارے پر مشترکہ تحقیق کر رہا تھا۔

ترک بحریہ نے اِس جہاز تک رسائی حاصل کی اور اس کے کپتان سے اُن کی سرگرمیوں کے بارے میں تفصیلات طلب کیں۔ بحریہ نے بعد ازاں جہاز سے اپنی سرگرمیاں روکنے اور ترک قبرص کے علاقے سے نکل جانے کا مطالبہ کیا۔

ترکی مشرقی بحیرۂ روم میں یونانی قبرص کی جانب سے تیل و گیس کی یک طرفہ تلاش پر اعتراض کرتا آ رہا ہے، جس کا کہنا ہے کہ علاقے کے وسائل پر ترک جمہوریہ شمالی قبرص کا بھی حق ہے۔

یونانی قبرص نے یک طرفہ طور پر خصوصی اقتصادی علاقے کا اعلان کیا کہ جو ترکی علاقے کی حدود پامال کر رہا ہے، خاص طور پر بلاک 1، 4، 5، 6 اور 7 میں۔

واضح رہے کہ جزیرہ قبرص 1974ء سے ترک اور یونانی علاقوں میں تقسیم ہے۔

تبصرے
Loading...