ترکی ارجنٹائن سے ترک اور یوکرینی باشندے واپس لے آیا

0 259

ترکی نے کرونا وائرس کی عالم گیر وباء کے دوران ارجنٹائن سے اپنے تارکینِ وطن کے ساتھ ساتھ 9 یوکرینی شہریوں کو بھی واپس لے آیا ہے۔

ترکی کے لیے یوکرین کے سفیر آندرے سبیہا نے بتایا کہ چھ ممالک اُن کی یہ درخواست مسترد کر چکے تھے لیکن ترکی نے ایسا نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ "ہم ترکی کے شکر گزار ہیں کہ وہ ترکش ایئرلائنز کی ایک خصوصی پرواز کے ذریعے اپنے شہریوں کے ساتھ ساتھ یوکرینی باشندے بھی واپس لایا ہے۔”

سفیر نے یقین دہانی کروائی کہ یہ یوکرینی باشندے قرنطینہ کے لازمی قوانین کی پیروی کریں گے اور اس کے بعد ہی یوکرین بھیجے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ 3 ہزار یوکرینی شہری ترکی کی مدد سے وطن واپس پہنچے ہیں، اور کیف اور انقرہ کے مابین تعاون جاری رہنا چاہیے۔

سفیر نے کہا کہ وہ یوکرینی مریضوں کے ترکی کے ہسپتالوں میں علاج کے لیے ترک حکام سے رابطے میں تھے۔

ترک حکومت عالمی وباء کے آغاز سے لےکر اب تک مختلف ممالک کے 60 ہزار افراد کو واپس لائی ہے۔

ترکی نے مارچ کے اوائل میں بیرون ملک سے آنے والے ہر فرد کے لیے 14 دن کا قرنطینہ لازمی کر دیا ہے اور آنے والے مسافروں کو طلبہ کے ہاسٹلز میں رکھا جا رہا ہے۔

تبصرے
Loading...