ترکی میں خصوصی فری ٹریڈ زون میں سرمایہ کاری کی دعوت
وزیر تجارت رخسار پیکجان نے کہا ہے کہ ترکی، جدت طرازی اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی صورت میں بہت سارے مواقع اور حوصلہ افزائی کرتا ہے، انہوں نے سرمایہ کاروں کو ان شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے کی دعوت دی۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے خصوصی فری زون ماڈل کو کو سب سے پہلے سوفٹ وئیر اور انفارمیشن سیکٹر میں لاگو کرنے کی منصوبہ بندی کی ہے، مستقبل میں اس ماڈل کو دوسری ہائی ٹیک اور ہائی ویلیو ایڈڈ سیکٹرز میں نافذ کیا جائے گا۔ میں آپ سب کو دعوت دیتی ہوں کہ ہمارے ان خصوصی فری ٹریڈ زون میں سرمایہ کاری کریں”۔
وزیر تجارت نے انادولو ایجنسی (اے اے) کو بتایا کہ ترکی کی متحرک نوعیت دوسری چیزوں کے ساتھ ساتھ، سرمایہ کاری کے لئے بھی اسے ایک پُرکشش ملک بناتی ہے۔
پیکجان نے کہا، ان اہم نکات میں سے جو ترکی کو آگے بڑھانے کی اہلیت رکھتے ہیں، ان میں بہترین رسد کا نظام، قابل اور نوجوان آبادی، پیداوار میں مسابقتی ماحول کے فوائد اور یورپی یونین کے معیار کے انفراسٹرکچر کے ساتھ ساتھ یورپی یونین کے ساتھ کسٹم یونین کا معاہدہ شامل ہے۔
اگرچہ بہت سے ترقی پذیر ممالک میں سرمایہ کاری کو راغب کرنے کی صلاحیت موجود ہے، تاہم وزیر نے یہ کہتے ہوئے بتایا کہ ترکی کو ان خصوصیات کے ساتھ ایک مثبت انداز میں ممتاز کیا جاسکتا ہے۔
پیکجان کا کہنا تھا کہ ان کا مقصد زیادہ سے زیادہ براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) کو راغب کرکے ترکی کو دنیا بھر میں ایک اسٹریٹجک سپلائر بنانا ہے، انہوں نے زور دیا کہ وہ ملک میں سرمایہ کاری کے ماحول کو بہتر بنانے کے لئے کوآرڈینیشن کونسل کے تعاون سے کام کو برقرار رکھیں گے-
انہوں نے کہا کہ دریں اثنا، خصوصی فری ٹریڈ زون جیسے اقدامات ہمارے ملک میں سرمایہ کاری کا ماحول بنانے میں معاون ثابت ہوں گے، اور ان کی وزارت نے ان اقدامات کو مزید تقویت دینے کے لئے نیو جنریشن اسپیشلائزڈ فری زون پروجیکٹ شروع کیا ہے۔
عالمی سطح پر سپلائی چین
وزیر تجارت نے توجہ دلاتے ہوئے کہا کہ برآمدات میں ریاستی مدد بھی تجارت اور سرمایہ کاری کے لیے ضروری ہے، وہ کمپنیاں جو برآمدی صلاحیت رکھتی ہیں اور برآمدی کام کرتی ہیں وہ آسانی سے بیرون ملک سے سرمایہ کاری لا سکتی ہیں۔
بطور وزارت تجارت، ہمارے پاس ایک بہت ہی مختلف معاون آلہ ہے جو کمپنیوں کی اہلیت کی سطح کے مطابق ان کی درجہ بندی کرتا ہے۔ ہماری وزارت کا مقصد اعلی ویلیو ایڈڈ مصنوعات کی برآمد میں اضافہ کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گلوبل سپلائی چین کمپینسی پروجیکٹ کے ذریعہ، ریاست کی طرف سے مختص کیے جانے والے اہم ترین شعبوں، ایرو اسپیس، ہوا بازی، بجلی، الیکٹرانکس، مشینری، آٹوموٹو، کان کنی اور دھاتیں، اور کیمسٹری کے شعبوں میں کام کرنے والی مقامی مینوفیکچرنگ کمپنیاں جو عالمی سطح کی پیداوار کرتی ہیں ان کو مشینری، سازو سامان اور ہارڈ ویئر کی خریداری کے لئے فنڈز مہیا کیے جاتے ہیں جن کی انہیں ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزارت مقامی مینوفیکچررز کی مصنوعات کو بیرون ملک مؤثر طریقے سے فروغ دینے کے لئے اقدامات کرتی ہے۔
پیکجان نے اس بات پر زور دیا کہ وزارت دو طرفہ اور کثیر الجہتی معاہدوں کے لئے ممالک اور خطوں کے ساتھ مستقل مزاکرات کر رہی ہے، وہ ان مذاکرات کے دائرہ کار میں یورپی یونین کی گرین اتفاق رائے کی حکمت عملی اور یورپی یونین کی سپلائی چین کے قانونی قواعد پر عملدرآمد کو یقینی بناتے ہیں۔
انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ترکی ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن (ڈبلیو ٹی او) انویسٹمنٹ فیلیسیٹیشن ورکنگ گروپ میں بھی حصہ لے رہا ہے۔