ترکی نے شام میں داعش کا اہم دہشت گرد گرفتار کر لیا

0 133

ترکی نے شام میں ایک آپریشن کے دوران داعش کے ایک اہم دہشت گرد کو گرفتار کر لیا ہے جس کی گرفتاری کا اعلان ترک وزیر داخلہ سلیمان سوئلو نے بدھ کو کیا۔

انہوں نے دہشت گرد کا نام تو ظاہر ہیں کیا لیکن انہیں ایک "اہم سینئر عہدیدار” قرار دیا۔ وہ مشرقی صوبہ وان میں سکیورٹی ٹریننگ کے حوالے سے ایک سمپوزیم سے خطاب کر رہے تھے۔

داعش دہشت گردوں کی دوسرے ملکوں کو حوالگی کے حوالے سے سلیمان سوئلو نے کہا کہ جرمنی اور نیدرلینڈز نے اِس وقت ترکی میں زیرِ حراست داعش کے دہشت گردوں اور ان کے اہلِ خانہ کی حوالگی کا مطالبہ کیا ہے ۔

تبصرے
Loading...