ترک جمہوریہ کے قیام کے 96 سال مکمل ہونے کا جشن

0 212

ترکی کو جمہوریہ بنانے کے 96 سال مکمل ہونے کا جشن منگل کو ملک کے طول و عرض میں جوش و خروش کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔

صدر رجب طیب ایردوان نے اس تاریخی دن کے موقع پر منگل کی صبح دارالحکومت انقرہ میں واقع جمہوریہ ترکی کے بانی مصطفیٰ کمال اتاترک کے مزار انیت کبیر پر حاضری دی ۔

اتاترک نے 29 اکتوبر 1923ء کو باضابطہ طور پر ملک کا نام اور اس کے جمہوریہ ہونے کا اعلان کیا تھا۔

جس کے بعد ترکی کی قومی اسمبلی میں ووٹ ہوئے اور انقلابی سیاست دان اتاترک کو اتفاقِ رائے کے ساتھ جمہوریہ ترکی کا پہلا صدر منتخب کیا گیا۔

تب سے ترکی ہر سال 29 اکتوبر کو یومِ جمہوریہ مناتا ہے۔

یومِ جمہوریہ ترکی کے تمام صوبوں اور بیرونِ ملک مقیم نمائندوں میں بھی منایا جا رہا ہے۔

یومِ جمہوریہ کے جشن میں دارالحکومت انقرہ میں ایک سرکاری تقریب، استنبول میں آرٹ تقریبات اور آتش بازی اور ازمیر صوبے میں مشعل بردار جلوس شامل ہیں۔

تبصرے
Loading...