یورپین کورٹ کی کمپنیوں کو حجاب پر پابندی لگانے کی اجازت، ترکی کی شدید مذمت
ترکی نے یورپین کورٹ آف جسٹس کے اس فیصلے پر تشویش کا اظہار کیا ہے جس میں کمپنیوں کو اجازت دی گئی ہے کہ وہ اپنے ورکز کے حجاب پہننے پر پابندی عائد کر سکتے ہیں۔
ترکی نے اپنے مذمتی بیان میں کہا ہے کہ "یہ فیصلہ مکمل پر مذہبی آزادی کی خلاف ورزی ہے۔ یہ یورپ میں مسلمانوں کے خلاف عدم برداشت اور اسلام مخالفت کو ادارہ جاتی عمل بنانے کی کوشش ہے”۔
اگرچہ یورپین کورٹ آف جسٹس کے اس فیصلے کا اطلاق ترکی پر نہیں ہو گا، تاہم اس فیصلے سے ترک سماج کی تاریخ کے پرانے زخم پرانے ہو گئے ہیں جب ترکی میں حجاب پر پابندی عائد کر کے مذہبی آزادیوں پر قدغن لگائیں گئیں۔ ترک صدر ایردوان نے ایسی تمام پابندیاں 2010ء میں ختم کر دی تھیں۔