ترکی کا کوئٹہ میں ہونے مسجد بم دھماکہ کی مذمت، پاکستانی قوم سے اظہار تعزیت

0 1,475

ترکی نے پاکستان کے شہر کوئٹہ میں ہونے والے دھماکے اور انسانی جانوں کی زیاں کی پُرزور مذمت کی ہے اور پاکستانی قوم سے اظہار تعزیت کی ہے۔

وزارت اطلاعات سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ کوئٹہ میں ہونے والے ایسے دھماکے قابل نفرت اور ناقابل قبول ہیں۔ پاکستانی قوم ایسی کاروائیوں سے ڈرائی نہیں جا سکتی ہے۔

مزید کہا گیا ہے کہ دنیا میں کہیں بھی کسی عبادت گاہ کو نشانہ بنانے کی کوئی وجہ نہیں دی جا سکتی ہے۔ ترکی مذہبی حقوق اور آزادیوں کا ایک ثابت قدم وکیل ہے۔ ترکی مذہبی سرگرمیوں کے خلاف ہونے والی دہشتگرد کاروائیوں پر مزاحمت کے لیے تیار رہنے والا ملک ہے۔

تبصرے
Loading...