برطانیہ نے ترکی پر عائد دفاعی پابندیوں کا خاتمہ کر دیا
جمعے کے روز ترکی کے اعلیٰ دفاعی ادارے نے تصدیق کی کہ برطانیہ نے ترکی کو ہتھیاروں کی برآمدات پر عائد تمام پابندیاں ختم کر دی ہیں۔
ترکی نے یوکرائن کو اپنے عالمی شہرت یافتہ جنگی ڈرون فروخت کیے، جو شام، لیبیا اور نگورنو کاراباخ میں کارآمد ثابت ہوئے تھے- یہ ڈرون یا تو ترک فوج آپریٹ کرتی ہے یا پھر خریدار ملک۔
اس سے قبل، نیٹو کے کچھ اتحادیوں، یعنی کینیڈا نے، ترکی کو ڈرون ٹیکنالوجی کے برآمدی اجازت نامے اس نتیجے پر جانے کے بعد منسوخ کر دیے تھے کہ اس ملک نے آرمینیائی قبضے والے نگورنو کاراباخ علاقے میں جنگ کے دوران آذربائیجانی فوجی دستوں کو سامان فروخت کیا تھا۔
ترک وزیر خارجہ نے کہا کہ کینیڈین وزیر خارجہ میلانیا جولی کے ساتھ ان کی دو طرفہ ملاقات کے دوران ایجنڈے کا سب سے اہم مسئلہ دفاعی صنعت کی یہی پابندیاں تھیں اور انہوں نے اس مسئلے کو حل کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
ترکی کی اندرونی سیاست کا ایک تازہ عکس۔
آپ کا کیا کمنٹ ہے؟ pic.twitter.com/PliVwfh5vj— RTEUrdu (@RTEUrdu) May 21, 2022