ترکی نے صنعتوں کے لیے گیس کی قیمت کم کر دی، تین ماہ تک بجلی کی قیمت بھی نہیں بڑھائی جائے گی

0 276

ترکی کی پٹرولیم پائپ لائن کمپنی (BOTAS) نے انڈسٹریل سیکٹر کے لیے قدرتی گیس کی قیمت میں 12.5 فیصد تک کمی کر دی ہے جس کا اعلان منگل کو توانائی اور قدرتی وسائل کے وزیر فاتح دونمیز نے کیا۔ جبکہ بجلی کی قیمتوں میں تین مہینوں تک کوئی اضافہ نہ کرنے کا اعلان بھی کیا گیا۔

دونمیز نے ٹوئٹر پر کہا کہ حالات کو معمول پر لانے کے دوران گیس کی قیمتوں میں کمی کے مثبت اثرات مینوفیکچرنگ اور روزگار کے مواقع پر مرتب ہوں گے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ کمی 9.7 فیصد سے 12.5 کے درمیان ہوگی۔

اس حوالے سے تبصرہ کرتے ہوئے وزیر خزانہ و مالیات بیرات البیراک نے کہا کہ یہ رعایت صنعت اور معیشت کی بحالی میں اپنا حصہ ڈالے گی۔

دوسری جانب انرجی مارکیٹ ریگولیٹری اتھارٹی (EMRA) نے کہا ہے کہ بجلی کا موجودہ نرخ نامہ اگلے تین مہینوں تک نافذ العمل ہوگا اور اس دوران بجلی کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں ہوگا۔

تبصرے
Loading...