کروناوائرس، بلقان کے 5 ممالک کے لیے ترکی کی امداد

0 1,707

ترکی نے کروناوائرس کی وباء سے نمٹنے میں مدد دینے کے لیے بلقان کے پانچ ملکوں کو طبّی امداد فراہم کی ہے۔

ایک ترک فوجی ہوائی جہاز بلقان کے ممالک کے لیے امداد لے کر بدھ کو دارالحکومت انقرہ سے روانہ ہوا۔

وزیر دفاع نے ایک ٹوئٹ میں بتایا کہ "صدر رجب طیب ایردوان کی ہدایت پر وزارتِ صحت ترکی کے تیار کردہ ماسک، حفاظتی لباس اور ٹیسٹ کٹس سربیا، بوسنیا-ہرزیگووینا، مونٹی نیگرو، شمالی مقدونیہ اور کوسوو کو فراہم کیے جائیں گے۔”

ترکی اس سے پہلے اٹلی اور اسپین وائرس سے متاثر ہونے والے دیگر یورپی ممالک کو امداد بھیج چکا ہے۔

بلقان کے ملکوں کے لیے بھیجی گئی امداد کے ڈبوں پر 13 ویں صدی کے صوفی مولانا جلال الدین رومی کے الفاظ تحریر ہیں کہ "ہر مایوسی کے بعد امید ہے اور اندھیرے کے بعد روشنی ہے۔”

گزشتہ سال دسمبر میں چین کے شہر ووہان سے نکلنے والا یہ وائرس اب تک 184 ممالک اور خطوں تک پھیل چکا ہے۔

امریکا کی جان ہوپ کنز یونیورسٹی کے مطابق اب تک دنیا بھر میں 1.43 ملین سے زیادہ مریض سامنے آ چکے ہیں جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 82,000 سے زیادہ ہو چکی ہے۔ اب تک 3,00,000 مریض صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔

تبصرے
Loading...