ترکی نے امسال 2022ء میں اب تک 6991 پاکستانی ملک بدر کر دیا

0 1,452

ترکی کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق امسال 2022ء میں 6991 پاکستانیوں کو امن عامہ اور سماجی توازن میں خلل ڈالنے کی بنیاد پر ملک بدر کر دیا ہے۔ اعداد و شمار میں یہ بھی بتایا ہے کہ اسی عرصے کے دوران 20512 شامی شہریوں اور 32416 افغان شہریوں سمیت مجموعی طور پر 54475 غیر قانونی تارکین وطن کو ملک بدر کیا گیا ہے۔

ویڈیو دیکھیں:

2022ء میں ملک بدری کی کارروائیوں کے تحت، کل 134 چارٹر پروازیں چلائی گئیں، جن میں سے دو پاکستان اور 132 افغانستان کے لیے تھیں۔

دوسری طرف بارڈر سیکیورٹی کو بہتر سے بہتر تر کرنے کے لیے حفاظتی دیواروں، لائٹنگ سسٹم، کیمروں، آپٹیکل ٹاورز، گشتی سڑکوں، خندقوں اور تاروں کی باڑ لگانے کا کام جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

10 سفیروں کی ‘عزت افزائی’: یوم جمہوریہ کی کسی تقریب میں مدعو نہیں کیا گیا

اس تناظر میں، 2021ء میں 451096 غیر قانونی تارکین وطن کو ملک میں داخلے سے روکا گیا۔ اس سال 176896 غیر قانونی تارکین وطن کو ملک میں داخل ہونے سے روکا گیا، جن میں سے 12310 کی تعداد صرف گذشتہ ماہ جون میں تھی۔

ملک بدری اور انتظامی حراست کے فیصلے تمام غیر ملکیوں کے لیے کیے جاتے ہیں جو جیل سے رہا ہوتے ہیں، کسی جرم میں ملوث ہوتے ہیں یا سماجی امن کو خراب کرنے کی بنیاد پر پکڑے جاتے ہیں، یہ تمام تر کاروائیاں غیر ملکیوں اور بین الاقوامی تحفظ کے قانون کے دائرہ کار میں کی جاتی ہیں۔

امن عامہ میں خلل ڈالنے والے غیر ملکیوں کو عدالتی حکام کے فیصلے کے علاوہ رہا نہیں کیا جاتا، جب کہ جن غیر ملکیوں کو ملک بدری مراکز میں پہنچایا جاتا ہے انہیں سفری دستاویز حاصل کرنے کے بعد فوری طور پر ملک بدر کر دیا جاتا ہے۔

یہ ویڈیو بھی دیکھیں:

تبصرے
Loading...
%d bloggers like this: