امریکہ کو ہمارا پیسہ واپس کرنا ہو گا یا ہم کسی اور طرح لیں گے، صدر ایردوان

0 1,702

صدر ایردوان نے کہا کہ ہم نے ایف-35 جیٹ طیاروں کے منصوبہ میں 1.4 بلین ڈالرز کی سرمایہ کاری کی، جو ہمیں نہ تو فراہم کیے گئے اور منصوبہ سے ہمیں باہر کر دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنی سرمایہ کاری کی رقم واپس لیں گے۔ یہ بات انہوں نے افریقہ کے دورہ سے واپس آتے ہوئے اپنے جہاز میں موجود صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے اس موقع پر یہ بھی بتایا کہ ترک وزیر دفاع اور امریکی ڈیفینس سیکرٹری اس معاملے پر گفتگو کر رہے ہیں۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس معاملے میں مثبت قدم اٹھائیں جائیں گے۔ مزید برآں اس موضوع پر جی 20 اجلاس کے دوران امریکی صدر جوبائیڈن کے ساتھ بھی بات کی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم کسی صورت اجازت نہیں دیں گے کہ ترکی کے حقوق کو غصب کیا جائے۔

2017ء میں جب ترکی اور امریکہ کے درمیان "پیٹریاٹ ائیر ڈیفینس سسٹم” کی خریداری کا معاہدہ نہ ہو سکا تو ترکی نے روس کے ساتھ ایس 400 ڈیفیس سسٹم کے حصول کیلئے بات چیت شروع کر دی اور اس کی خریداری کے معاہدے پر دستخط کر دئیے۔

گذشتہ سال امریکہ نے ترکی کے ساتھ ایف 35 جیٹ پروگرام معطل کر دیا کہ اس سے ایس 400 ڈیفیس سسٹم، ایف 35 جیٹ کو تیاری کے مراحل مین نقصان پہنچا سکتا ہے۔ تاہم ترکی نے ٹیکنکل ایشوز پر ورکنگ گروپ تشکیل دینے کا مطالبہ کئی بار دوہرایا ہے۔

ترک صدر ایردوان نے انگولا، توگو اور نائجیریا کے دورہ سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ ترکی نے فتح اللہ گولن دہشتگرد تنظیم فیتو کے خلاف افریقی ممالک کے ساتھ مل کر جدوجہد کرنے کے امکانات کو آگے بڑھایا ہے۔

انہوں نے کہا افریقہ میں دہشت گرد فیتو کے درجنوں اسکول ترک معارف فاؤنڈیشن نے حاصل کیے ہیں جو اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ براعظم افریقہ میں فیتو کا وجود کمزور ہو رہا ہے۔ ترکی میں فیتو کی ناکام بغاوت کے بعد قائم ہونے والی معارف فاؤنڈیشن جس کا مقصد دنیا بھر میں موجود فیتو کے اسکولوں کو محفوظ ہاتھوں میں لینا تھا۔ اب تک 19 ممالک کے 216 اسکولوں کو حاصل کیا جا چکا ہے۔

 

 

تبصرے
Loading...
%d bloggers like this: