ترکی نے 2020ء میں ‏YPG/PKK کے خلاف کارروائیوں میں 562 دہشت گردوں کا خاتمہ کیا

0 209

وزارتِ داخلہ نے جمعے کو اعلان کیا ہے کہ سال 2020ء کے ابتدائی چھ ماہ میں کُل 562 دہشت گردوں کا خاتمہ کیا گیا۔ یہ اعداد و شمار ترکی کی دہشت گردی کے خلاف جنگ اور اس کے خاتمے کے عزم کو ظاہر کرتے ہیں۔

وزارت داخلہ کے ترجمان اسماعیل چتاقلی نے ماہانہ پریس کانفرنس میں بتایا کہ سکیورٹی فورسز نے جون میں کم از کم 128 دہشت گردوں کا خاتمہ کیا ہے، جس میں وزارت کی مطلوبہ فہرست میں شامل 9 دہشت گردوں بھی شامل ہیں، جن میں سے 6 اورنج کیٹیگری میں اور 3 گرے کیٹیگری میں تھے۔

مطلوبہ افراد کی فہرست پانچ کیٹیگریز میں تقسیم کی گئی ہے جس میں ریڈ یعنی سرخ سب سے زیادہ مطلوبہ افراد کی فہرست ہے جس کے بعد بلو، گرین، اورنج اور گرے لسٹ ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ "جو نتائج ہم نے اس عرصے میں حاصل کیے وہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہمارے عزم کو ظاہر کرتے ہیں۔”

40 سال سے زیادہ عرصے سے ترکی کے خلاف دہشت گردی کی مہم چلانے والی PKK تقریباً 40 ہزار افراد کی موت کی ذمہ داری ہے کہ جن میں عورتیں، بچے اور شیر خوار بھی شامل ہیں۔ اسے ترکی، امریکا اور یورپی یونین دہشت گرد تنظیم قرار دے چکے ہیں۔

ترکی کی سکیورٹی فورسز نے ملک کے مشرقی اور جنوب مشرقی صوبوں کے علاوہ شام اور عراق میں بھی انسدادِ دہشت گردی کے آپریشنز کرکے اس دہشت گرد تنظیم کو سخت دھچکا پہنچایا ہے۔ PKK نے ان علاقوں میں اپنے گڑھ قائم کرنے کی کوشش کی تھی۔

ترکی نے ملک بھر میں جاری آپریشنز کے ذریعے "دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے” اور "دفاع کے بجائے حملے” کی حکمت عملی اپنا رکھی ہے۔

زیادہ اہم بات یہ کہ ملک کے اندر اور سرحد پار جاری انسداد دہشت گردی کے کامیاب آپریشنز کے بعد ہتھیار پھینکنے اور خود کو سکیورٹی فورسز کے حوالے کرنے والے دہشت گردوں کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے۔ 2014ء میں تقریباً 5,558 دہشت گردوں نے PKK میں شمولیت اختیار کی لیکن 2019ء میں یہ تعداد گرتے گرتے 130 تک آ پہنچی اور 2020ء کے پہلے پانچ مہینوں میں تو یہ شمار صرف 13 ہے۔ تنظیم کو چھوڑنے والے دہشت گردوں میں اضافہ ظاہر کرتا ہے کہ ترکی کی وہ پالیسی کام کر رہی ہے کہ دہشت گرد تنظیم کے اراکین کے اہل خانہ کو قائل کیا جائے کہ وہ اس سے ہتھیار ڈلوائیں اور اہلِ خانہ کو یقین دلایا جائے کہ ہتھیار ڈالنے کے بعد ان کے ساتھ انصاف کیا جائے گا اور بدسلوکی نہیں ہوگی۔

تبصرے
Loading...