پاکستان، ہندوستان اور بنگلہ دیش سے ترکی آنے والوں کے لیے قرانطینہ کی چھوٹ

0 2,732

ترکی نے بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کے لیے یکم ستمبر سے اپنی پالیسی کو تبدیل کر دیا ہے جس کے مطابق پاکستان، ہندوستان اور بنگلہ دیش سے آنے والے تمام مسافروں کو 72 گھنٹے کے اندر منفی ٹیسٹ اور 14 دن قبل ویکسین کی 2 انجیکشن لگوا چکنے کی صورت قرانطینہ کی چھوٹ دے دی ہے۔

وزارت صحت کی جانب سے تازہ تجاویز کے مطابق "جو لوگ براہ راست بنگلہ دیش، ہندوستان اور پاکستان سے منفی پی سی آر ٹیسٹ کے ساتھ 72 گھنٹوں کے اندر ہمارے ملک میں داخل ہوتے ہیں یا وہ لوگ جو گذشتہ 14 دن ان ممالک میں رہے ہیں”۔ وہ اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

تجاویز میں مزید کہا گیا ہے کہ "وہ لوگ جو یہ تصدیق کریں کہ انہوں نے ڈبلیو ایچ او یا ہمارے ملک کی طرف سے منظور شدہ ویکسین کی کم از کم دو خوراکیں (جانسن اینڈ جانسن کے لیے ایک خوراک) لگوا لی ہیں اور آخری انجیکشن کو لگے کم از کم 14 دن گزر چکے ہیں تو وہ ہمارے ملک میں داخل ہونے پر قرنطینہ سے مستثنیٰ قرار دیے جائیں گے”۔

اگر کوئی یہ کوئی ایسا مصدقہ ڈاکومنٹ فراہم نہ کر سکے تو ایسی صورت میں انہیں اپنی رہائش گاہ یا فراہم کیے گئے پتے پر قرانطینہ کرنا ہو گا۔ قرانطینہ کے دسیوں دن انہیں پی سی آر ٹیسٹ کروانا ہو گا۔ ٹیسٹ کا نتیجہ منفی آنے کی صورت ان کا قرانطینہ ختم کر دیا جائے گا۔

ترکی کی منظور شدہ ویکسین:

ترکی کی منظور شدہ ویکسین میں سائنو ویک، بائیو اینڈ ٹیک (پی فائزر) اور سپوتنک وی شامل ہیں۔

عالمی ادارہ صحت کی منظور شدہ ویکسین:

اقوام متحدہ کی منظور شدہ ویکسین میں بائیو اینڈ ٹیک (پی فائزر)، آسٹرا زینیکا (آکسفوڈ)، جانسن اینڈ جانسن (ایڈ 26 کو 2 ایس)، موڈرنا (سپائیک ویکس)، سائنو فارم (بی بی آئی بی پی- کور وی) اور سائنو ویک شامل ہے۔

تبصرے
Loading...
%d bloggers like this: