تونس کے لیے ترکی کی 150 ملین ڈالرز کی دفاعی برآمدات

0 437

ترکی کی پریزیڈنسی آف ڈیفنس انڈسٹریز (SSB) کے چیئرپرسن اسماعیل دیمیر نے کہا ہے سال کے ان آخری ایّام میں ترکی سے تونس کے لیے دفاعی صنعت کی بھاری برآمدات ہوئی ہیں۔

‏SSB کے تحت کام کرنے والے پانچ مقامی دفاعی اداروں نے کُل 150 ملین ڈالرز (1.14 ارب ترک لیرا) کی مصنوعات برآمد کی ہیں۔ ان مصنوعات میں ترکش ایروسپیس انڈسٹریز (TAI) کے انکا ڈرونز بھی شامل ہیں، جو پہلی بار بیرونِ ملک فروخت کیے گئے ہیں جبکہ BMC کی تیار کردہ بارودی سرنگوں سے محفوظ گاڑی ‘قرپی’، نورل مکینا کی ‘ایجدر یالچن’ بکتر بند گاڑیاں، کاتمرجلر کی گاڑیاں جیسا کہ ٹینکرز وغیرہ اور بڑے ترک دفاعی ادارے ASELSAN کے الیکٹر-آپٹک سسٹمز بھی شامل ہیں۔

تونس کے دفاعی حکام کے ساتھ بذریعہ وڈیو کانفرنس اجلاس کا ذکر کرتے ہوئے دیمیر نے کہا کہ یہ مصنوعی تونس کی سکیورٹی فورسز کے لیے ہیں۔

آن لائن نیوز ویب سائٹ ‘خبر ترک’ نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا تھا کہ TAI تین ‘انکا’ ڈرونز اور تین گراؤنڈ کنٹرول سسٹمز تونس کی فضائیہ کے حوالے کرے گا۔ ان برآمدات کے لیے سرمایہ کاری ترکی کے ایکزم بینک نے کی ہے، جسے تونس کو 80 ملین ڈالرز کے قرضے دینا ہوں گے۔

تونس کے 52 پائلٹ اور انجینیئرز انقرہ میں TAI کی تنصیبات میں ضروری تربیت حاصل کریں گے۔

فوجی و کمرشل گاڑیاں بنانے والے معروف ادارے BMC کی بکتر بند ‘قرپی’ 12 افراد کی گنجائش رکھتی ہے اور اس سے پہلے بھی بیرونِ ملک برآمد کی جا چکی ہے، جن میں سے قطر اہم ترین خریدار ہے۔ قرپی کے مختلف ورژنز ہیں جن میں 4×4 اور 6×6 شامل ہیں، جبکہ ایک 4×4 ایمبولنس بھی پیش کی جاتی ہے۔

نورل مکینا کی ایجدر 4×4 بکتر بند گاڑیاں 10 سے زیادہ ممالک نے خریدی ہیں، اور کمپنی دیگر ممالک کے ساتھ بھی معاہدوں کی کوشش کر رہی ہے۔ ادارہ غیر ملکی خریداروں کی مختلف ضروریات کے مطابق ان گاڑیوں کو تیار کرتا ہے۔

بکتر بند بنانے والے کاتمرجیلر نے 2019ء میں اپنا پہلا ایکسپورٹ معاہدہ کیا تھا، جب اس نے طاقتور جنگی گاڑیاں ‘خضر’ ایک افریقی ملک کو 20 ملین ڈالرز میں فروخت کی تھیں۔

تبصرے
Loading...
%d bloggers like this: