ترکی کی نظریں 10 بڑی عالمی معیشتوں میں جگہ پانا ہے، صدر ایردوان
صدر رجب طیب ایردوان نے ہفتے کے روز کہا کہ ترکی دنیا کی پہلی 10 بڑی عالمی معیشت میں شامل ہونے کی امید کے ساتھ بڑی سرمایہ کاری اور منصوبوں میں کام جاری رکھے ہوئے ہے۔
صدر ایردوان نے مشرقی صوبے ملاطیہ میں ایک پل کی افتتاحی تقریب سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ "ہم نے اپنے ملک کو دنیا کی 10 بڑی معیشتوں میں سے ایک بنانے کے لیے بڑے منصوبوں میں بڑی سرمایہ کاری کی طرف رجوع کر رہے ہیں۔”
خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ ترکی نے کم سے کم نقصان کے ساتھ کورونا وائرس کی وباء پر قابو پایا ہے، یہاں تک کہ اپنے لئے اسی عرصہ میں بڑے اہداف کا تعین کیا ہے۔ درحقیقت ترکی جی 20 ممالک کے ان دو ممالک میں سے ایک ہے جنہوں نے 2020ء کا خاتمہ مثبت شرحِ نمو ککے ساتھ کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ آج دنیا کے تمام میگاپروجیکٹس کے نصف سے زائد پروجیکٹس ترکی میں چل رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ترکی کا مقصد خلائی ٹیکنالوجی، ہائی ٹیک اور مصنوعی ذہانت سے آراستہ ایک مضبوط مستقبل کو گلے لگانا ہے۔
صدر ایردوان نے کہا، "ہم اپنے مضبوط انفراسٹرکچر سے جرات حاصل کرتے ہوئے ہر شعبے میں اپنے اہداف کو مسلسل بلند کر رہے ہیں، اپنی صلاحیتوں میں اضافہ کر رہے ہیں اور خاص طور پر نئے پیداواری شعبوں میں توسیع کر رہے ہیں۔”